جنگلات پلی کروڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکر ا گئے، نوجوان جاں بحق، دوزخمی
لیہ(صبح پا کستان)جنگلات پلی کروڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکر ا گئے، نوجوان جاں بحق، دوزخمی، شدید زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ شام کے وقت چلنے والی تیز آندھی کے دروان تیز رفتار دو موٹر سائیکل جنگلات پلی کے قریب آپسمیں ٹکر ا گئے جس سے 30سالہ خادم حسین ولد کریم بخش موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو نوجوان جن میں عامر عباس ولد بلال حسین اور مشتاق ولد بلال حسین شدید زخمی ہو گئے۔ عامر عباس کو سر کی شدید چوٹ لگنے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسرا نوجوان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔