کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) چکنمبر 105 میں ھیڈ کلرک باو محمد ادریس کا بیٹا حارث جو کہ ساتویں جمات کا طالب علم تھا کو گھر میں اکیلا پا کر نامعلوم سفاک قاتلوں نے گلے پر چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا واضع ریے کہاس وقت باو ادریس ڈیوٹی پر کالج اور اس کی ٹیچر بیوی سکول گئ ہوی تھی .
تفصیلات کے مطابق چک 105 کے رہایشی محمد ادریس گورنمنٹ کالج 90 ایم ایل میں ہیڈ کلرک ہیں اور انکی بیوی 105 ٹی ڈی اے میں پرایمری ٹیچرہیں دونوں گھر سے ڈیوٹی پر گیے تو ان کا بیٹا گھر پر اکیلا موجود تھا جب والدہ گھر واپس آیں تو ان کا بیٹا اندر کمرے میں مردہ حالت میں موجود تھا جبکہ کپ بورڈ پر خون آلود ہاتھوں کے نشانات موجود تھے اور آلہ قتل موقع سے غایب تھا عارف جاوید کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال کروڑ لعل عیسن پہنچا دیا گیا.
معصوم حارث کے قتل کی اس افسوسناک اور بہیمانہ واردات پرعلاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا .عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطا لبہ کیا گیا ہے پو لیس نے تفشیش شروع کر دی ہے ۔