گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کر لی،مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن( ظاہر شاہ سے ) گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کر لی،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر230میں چک کے رہائشی زاہد محمود کی بیوی زاہدہ بی بی قوم کھوکھر نے گذشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی چک مکینوں نے بتایا کہ زاہدہ بی بی نے زاہد محمود سے لو میرج کر رکھی تھی جبکہ اس سے قبل اسی چک کے رہائشی عنصر علی سے اس کی شادی ہوئی جس سے اس نے طلاق لے کر زاہد محمود سے نکاح کیا جس سے اس کے بطن سے 2بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے گھریلو حالات کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں اکثر ناچاقی لڑائی جگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی دونوں کے درمیان توُتکرار ہوئی اس کا خاوند پیشی کے لیے منکیرہ گیا ہوا تھا کہ اس کے بعد اُس نے حالات سے تنگ آکر اپنے کمرے میں جا کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی مقامی پولیس نے کروڑ لعل عیسن محمد رمیض بخاریتھانہ فتح پور وسیم اکبر لغاری، ملک محمد آصف حیات اورانویسٹی گیشن آفیسرحاجی محمد افضل کے ہمراہ جائے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا اور نعش اپنی تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال میں پہنچا کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گیلانی مارکیٹ فتح پور کے تین عہدیدار مستعفی
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان )گیلانی مارکیٹ کی تین رکنی عہدیدار،صدرمحمد امین،جنرل سیکرٹری محمد مقبول نائب صدرمحمد جمیل گجرکا کابینہ سمیت عہدے سے دستبردار،احمد علی مارکیٹ کی مشترکہ کمیٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان ،تفصیل کے مطابق گیلانی مارکیٹ فتح پور میں مارکیٹ کے صدر محمد امین ،جنرل سیکرٹری مقبول احمد اور نائب صدر محمد جمیل گجر نے دیگر کابینہ سمیت مارکیٹ کے جملہ کاروباری تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی مارکیٹ کے لوگوں نے مسائل کے حل کے لیے ہمیں منتخب کیا تھا لیکن اب ہمارا احمد علی مارکیٹ کی بنائی ہوئی مشترکی کمیٹی کے عہدیداران سے صلح ارو باہمی اتحاد ہو گیا ہے اس لیے ہم اپنے عہدوں سے دستبردار ہو کر کابینہ سمیت احمد علی مارکیٹ کی مشترکہ کمیٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ احمد علی مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران ہمارے مسائل کو بہتر طریقہ سے حل کریں گے اس موقع پر احمد علی مارکیٹ یونین کے جنرل سیکرٹری شاہد اقبال خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہہ دل سے گیلانی مارکیٹ کے تاجروں کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہماری یونین میں شامل ہونے کا اعلان کیا انشاء اللہ ہم تاجروں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کریں گے اور ان کے اعتماد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اس موقع پر دوکانداروں نے بتایا کہ احمد علی مارکیٹ اور گیلانی مارکیٹ ٹی ایم اے کوبجلی کے بلوں کی مد میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والی شہر کی واحد مارکیٹ ہے جو 29روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتی ہے جو سراسرتاجروں سے زیادتی ہے جبکہ دوسری دیگر مارکیٹوں و بازاروں میں ریٹ کم ہیں لیکن ابھی تک گیلانی مارکیٹ کو الگ ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں نہیں لائی گئی ہماری بنیادی مسائل کو حل کیا جائے ورنہ ہم انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر چاچا محمد حسین جٹ،بگا مغل،چاچا محمد صدیق اور چوہدری محمد حسین آرائیں کی 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو گیلانی مارکیٹ اور احمد علی مارکیٹ کے مسائل کا فوری حل کے لیے اقدامات کرے گی اس موقع پر گیلانی مارکیٹ اور احمد علی مارکیٹ کے تاجر حضرات و کاروباری شخصیات جن میں خالد مغل،رانا نعیم،ملک امتیاز کھنڈ،چوہدری محمد افضل ،ملک زاہد،عبدالرحمن بھٹی،چوہدری محمود،عبدالرشید،فریاد علی مغل،استاد محمد اکرم،توقیر احمد،عمران مغل،چوہدری محمد یونس جٹ،مقصود احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
محکمہ جنگلات کا ملازم گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگا
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان)محکمہ جنگلات کا ملازم گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگا ،باقر کھنڈ مسلسل 8سال سے فاریسٹ پارک میں تعینات ہے اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہا ہے ،ڈی ایف او لیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق محکمہ فاریسٹ فتح پور کا ملازم باقر کھنڈ جوکہ فاریسٹ فیملی پارک فتح پور میں بطور مالی تعینات ہے لیکن مسلسل 8سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہاہے جس کی وجہ سے جو محکمہ فاریسٹ کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے اہل علاقہ نے ڈی ایف او لیہ و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اور غیر حاضر ملازم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
جامعہ مسجد بہار مدینہ میں قیمتی ایمپلی فائر چوری،مقدمہ درج
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان )گیلانی مارکیٹ فتح پور کی جامعہ مسجد بہار مدینہ میں قیمتی ایمپلی فائر چوری،مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق گذشتہ رات گیلانی مارکیٹ میں نئی زیر تعمیرمسجد بہار مدینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں الماری توڑ کرمیں مسجد کا قیمتی ایمپلی فائرلے اُڑے ،احمد علی مارکیٹ کے صدرو جنرل سیکرٹری نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ میں درخواست گزار کرا دی مقدمہ درج۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑلعل عیسن