این ٹی ایس،انٹری ٹیسٹ اور انٹر بورڈ مارکنگ کاغیر ذمہ دارانہ نظام جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ و طالبات خلاف بڑی سازش ہے
لیہ(صبح پا کستان)جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری اصغر علی گوجر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ این ٹی ایس،انٹری ٹیسٹ اور انٹر بورڈ مارکنگ کاغیر ذمہ دارانہ نظام جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ و طالبات اور غریب والدین کے خلاف بہت بڑی سازش ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی اکثریت غریب اور دیہاڑی دار ہے جو اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر اپنی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے بد قسمتی سے حکومت پنجاب کی طرف سے پورے صوبہ کو ایک زون ہونے حصول تعلیم کے یکساں مواقع کی عدم موجودگی اور میڈیکل کالجز و انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے پل صراط کو عبور کرنے حصول ملازمت کیلئے این ٹی ایس کے عمل سے گزرنا آگ کا دریا عبور کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ جنوبہ پنجاب کے ہونہار طلبہ و طالبات کے خلاف اپر پنجاب کی اس سازش کی خطہ کے عوام پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پسماندہ جنوبی پنجاب کے حقوق کاتحفظ اور تعلیمی ترقی کیلئے ساؤتھ پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائے،اور بلا تاخیر اپر پنجاب جنوبہ پنجاب کو دو زونز میں تقسیم کرکے جنوبی پنجاب کا الگ میرٹ بنایا جائے وگرنہ جنوبہ پنجاب کے مایوس والدین اور نوجوانوں کے سیلاب کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی،جس کے کیلئے بہت جلد ضلع لیہ کی دھرتی سے تحریک اعلان کیا جائے گا جس کر بڑھاتے ہوئے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا۔