جمن شاہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر مہر اعجاز اچلانہ کی سرپرستی میں یونین کونسل سرشتہ تھل کے زیر اہتمام عوامی میلہ 5ستمبرسے جمن شاہ اڈہ اعجاز آباد پر شرو ع ہو گا۔ تین روزہ میلہ میں لمبی کھیڈ، اونٹ ڈانس، نیزہ بازی، ڈاگ ریس، کشتیاں ، گھوڑ اڈانس ، میوزیکل شو سمیت رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ یہ بات وائس چیئر مین یوسی سرشتہ تھل مہر سعیدا حمد اچلانہ نے بتائی ۔