لیہ(صبح پا کستان) انسداد ملاوٹ مہم کے سوفی صد اہداف کا حصول معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے فوڈ انسپکٹرز دلجمعی ،لگن و محنت سے خدما ت سرانجام دیں ۔یہ بات اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے انسداد ملاوٹ مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں فوڈ انسپکٹرز ظفر اللہ سندھو ،ڈاکٹر محمد طارق ،ارشد احمدوٹو،ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،محمد سلیمان تنویر،محمد عثمان بخاری ،ڈاکٹر غلام ہاشم ،ڈاکٹر محمد فاروق ،عامر حیات ،عابد کلیار،تنویر یزداں،صفات اللہ خان ویگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ملاوٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فوڈ انسپکٹر نے مجموعی طور پر486انسپکشن کی جس میں مختلف فوڈ ایٹمز کے 305نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لیے بھجوائے گئے۔جن میں سے 112سمپل فیل ثابت ہونے اور12کاروباری ادارے سیل کرنے کے علاوہ 7کے خلاف مقدمات درج کراے گئے اور 22ہزار 5سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور مضر صحت اور غیر معیاری 16سو کلو گرام سے زائد فوڈ آیٹمز تلف کیے گئے جبکہ 72چالان مختلف عدالتوں کو بھجوائے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہاکہ انسداد ملاوٹ مہم کے مقاصد کا حصول صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کی جانب عملی پیش رفت ہے اس لیے انسانی زندگیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلہ میں محنت لگن اور دیانت داری سے خدمات سرانجام دیتے رہیں۔