اسلام میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ ملک مقبول الہی
جمن شاہ (صبح پا کستان) تعلیم کی اہمیت سے واقف قوموں نے ہمیشہ دنیا پر حکمرانی کی، آج پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے بچوں کو اعلی ، معیاری تعلیم دلا نا ہو گی ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج کوٹ سلطان پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نے اقراء انگلش میڈیم سکول جمن شاہ میں منعقد ہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔سینئر صحافی مقبو ل الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی عزت و ذلت تعلیم سے وابستہ ہے۔ اسلام میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ اگر سکول، اساتذہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو اچھا انسان بنانے کی بھی تربیت دیں تو ہم بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ریسرچ سکالر مہر زاہد واند ر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کر کے ملک و قوم کا مستقبل روشن بنایا جاسکتا ہے۔ تقریب سے پرنسپل نجم الحسن، ڈائریکٹر خلیل اختر، ڈاکٹر یسمین، حافظ محمد سعید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، خاکے پیش کئے۔ مختلف شعبوں اور سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات ، ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔