لیہ(صبح پا کستان)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جات میں درج مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کریں مقدمات کوبلاوجہ پنڈنگ نہ رکھاجائے ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات کو بروقت یکسوکیاجائے مقدمات کی تفتیش خالصتاً میرٹ پر کی جائے تھانہ پر آنے والے سائلین کو عزت واحترام دیاجائے یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے پولیس لائن میں تھانہ جات کے انچارج انویسٹی گیشن سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کہی میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل محمداصغراولکھ ،ریڈرامام بخش اور تمام تھانہ جات کے انچارج انویسٹی گیشن موجودتھے میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے زیرتفتیش مقدمات زیربحث لائے گئے جبکہ سنگین مقدمات میں کی جانے والی تفتیش کا جائزہ بھی لیاگیاڈی پی او نے انچارج انویسٹی گیشنز کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر کاروائی عمل میں لائی جائے خواتین سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش باریک بینی سے کی جائے سرقہ کے درج مقدمات میں ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کیاجائے ۔