سرکاری ہسپتالوں کے سٹورز سے حا صل کئے گئے ادویات کےنمونہ جات ، غیر ملکی فرانزک لیب سے تجزیہ کرانے کا فیصلہ
لیہ(صبح پا کستان)ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری کا کمال حکومت پنجاب نے فٹ ڈیکلیئر میڈیسن کا کوالٹی چیک کرانے کیلئے غیر ملک وفرانزک لیب سے تجزیہ کرانے کا فیصلہ ضلع حکومت نے فٹ قرار دی گئی 55ادویات کے سربمہر نمونہ جات حکومت پنجاب کو روانہ کر دیئے ،تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی احکامات کے تحت گذشتہ روزضلع انتظامیہ لیہ،محکمہ صحت اور ضلع پولیس کے بااختیار نمائندگان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ،تحصیل ہید کوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرزکے میڈیسن سٹورز اوپن کروا کر مختلف ادویات کے 55نمونہ جات حاصل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بانئے گئے خصوصی سیل کو روانہ کر دی ہیں ضلع بھر کے ہسپتالوں کو محکمہ صحت کی جانب سے ادویات کے ریٹ طے کرنے کے بعد ادویات کی خریداری کی گئی جو کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری حکومت پنجاب کی طرف سے کلئر ہونے کے بعد ڈلیور کی گئی بعض ہسپتالوں میں کلیئر کی گئی ادویات کے ڈس کلر و غیر معیاری ثابت ہونے کی شکایات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تھرڈ پارٹی کے طور پر غیر ملک کی لیبارٹری یا فرانزک لیبارٹری سے میڈیسن کا تجزیہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ضلع لیہ سے 55ادویات کے نمونہ جات لیکر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر