چوک اعظم (صبح پا کستان)دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک شہر کے اندر داخل ہونے لگی ،ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے گھنٹوں رود بلاک رہتا ہے ،فتح پور روڈ اور ،ملتان روڈ پر لگائے گے بیرل پر کھڑے اہلکار دوسوروپے فی گاڑی لے کر شہر میں داخل ہونیکی اجازت دینے لگے ، لوگوں کے بلا وجہ چالان کرنا وطیرہ بنالیا ،ٹریفک پولیس کے رشوت خور عملے کو تبدیل کیا جائے تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس چوک اعظم کے اہلکاروں نے اوقات میں شہرمیں ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت دینے لگے دن کے اوقات میں شہر سے ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے گھنٹوں روڈ بلاک رہتا ہے ٹریفک اہلکاروں نے بلا وجہ شہرمیں موٹر سائیکلوں اورکاروں کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود چالان کر دیتے ہیں جب ان سے بلا وجہ چالان بارے پوچھا جائے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے چالان پورے کرنے ہیں ہمیں اوپر سے حکم ہے دوسری جانب ملتان روڈ اورفتح پورروڈ بائی پاسس پرلگائے گے بیرل پرتعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاردن کے اوقات میں دوسوروپے فی ہیوی گاڑی لے کر شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت دے دیتے ہیں یہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے آفیسران کو بھی ان کا حصہ دینا ہوتا ہے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے گھنٹوں روڈ بلاک رہتی ہے یہاں تک کہ کئی مرتبہ تو ٹریفک کے رش میں مریضوں کے لے جانے والی ایمبولینسس بھی پھنس جاتی ہیں اہلیان چوک اعظم نے ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک گزارنے بارے نوٹس لیا جائے ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر پریس رپورٹر چوک اعظم