ادویا ت ، ڈاکٹر ز اورعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنانے کے لئےما نیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جا ئے ڈی سی او
لیہ(صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو علا ج معالجہ کی معیاری طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقداما ت کیے جا ئیں ۔ انہو ں نے یہ با ت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریو یو کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنرزلیہ ،چوبا رہ ، کر وڑعابد کلیار ، صفات اللہ خان ،محمد تنو یر یزداں ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی ڈی ایچ آر ایم حافظ محمد سلما ن ، ڈی ایم او سید عثما ن منیر بخاری اور متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ز اسپتا لوں اور تما م بنیا دی و رورل ہیلتھ سنٹرز پر ضروری ادویا ت ، ڈاکٹر ز اورعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنا یا جا ئے اور ما نیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسپتا لو ں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اچانک معائنہ کیا اور نا قص انتظا ما ت پر متعلقہ ایم ایس کو نوٹس جا ری کیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ اسپتا لو ں میں عد م دستیا ب سہو لیا ت کا جا ئزہ لے کر لسٹ مر تب کی جا ئے اور اشیا ء کی فوری خریداری کا بند وبست کیا جا ئے تا کہ عوام بہترین سہولیا ت سے مستفید ہو سکیں ۔ انہو ں نے کہا مزید ہدایت کی کہ اسپتا لو ں میں فلا ئی کیچر ، سی سی ٹی وی کیمر وں ، لواحقین کے لئے ایل سی ڈی نصب کی جا ئیں اور اطراف میں شجر کاری کی جا ئے ۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کے لئے نئی ایمبو لینس سمیت کمبل ، بیڈ شیٹس اور میٹرس کی خریداری کے معاملا ت بھی زیر بحث لا ئے گئے ۔
لیہ ۔مساجد کی تعمیر کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینیبنایا جائے ۔ واجد علی شاہ
لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ مساجد کی تعمیر کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کے اراکین باہمی رابطے تعاون و ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے اقدامات عمل میں لائیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب،اے سی لیہ عابد کلیار،قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی ،طلحہ زبیر و دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف مساجد کے امور کو زیر بحث لایا گیا۔ڈی سی اولیہ نے کمیٹی کے ممبران کوپیش رفت کے لیے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔