ضلع لیہ 11ماہ میں 1ہزار75خواتین وحضرات بچگان دوران علاج دم توڑ گئے
ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم لیہ اور 31کیمونٹی گروپس پر دو برسوں میں تقریباًًًاڑھائی کروڑ روپے کے اخراجات ہو ئے ۔
لیہ(عبدالرحمن فریدی سے)محکمہ صحت ضلع لیہ 11ماہ میں 1ہزار75خواتین وحضرات بچگان دم توڑ گئے،سوسائٹی نمائندوں نے لب سی لئے،حکومت پنجاب کے پرائیویٹ پارٹنر شپ میں قائم ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم 31کیمونٹی گروپس نے بھی آنکھوں پر پٹی اور زبان کو چپ کے تالے لگا دیئے گروپس کے قیام ،طعام،ٹریننگ،ٹورز پر سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کے بڑے یونٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ،چوبارہ ،فتح پور،چوک اعظم اور کوٹ سلطان کے اگست 2015ء سے جولائی 2016ء کے اعداد وشمار کے مطابق 11ماہ کے دوران علاج معالجہ کے دوران 1ہزار 75چھوٹے بڑے افراد خواتین،بچے دم توڑ گئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں میڈیکل وارڈ میں 150،سرجری میں 3،چلڈرن وارڈ میں208،گائنی وارڈ میں 1،آرتھو وارڈ میں 5،کارڈیالوجی وارڈ میں 265،ٹی بی وارڈ میں 34،ٹریفک حادثات سمیت دیگر شعبہ جات میں 392مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 17مریض دیگر ہسپتالوں میں دار فانی سے کوچ کر گئے،325دنوں میں 1ہزار 75مریضوں کے انتقال کے فگرز کے مطابق اوسطاً3مریض روزانہ دم توڑا ہے ایجوکیشن کے بعد محکمہ صحت ضلع لیہ کا وہ بڑا محکمہ ہے جس پر سب سے زیادہ قومی سرمایہ خرچ ہو رہا ہے جوشہریوں کی زندگیوں کو بچانے پر مامور ہے ای ہزار سے زائد افراد کے دم توڑ جانے کے واقعات پر ضلع لیہ کے کسی بھی منتخب عوامی نمائندے کا استحقاق مجروح ہوا ہے نہ ہی تحریک التوا سامنے آئی ہے محکمہ صحت ضلع لیہ کے ورکنگ کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مد د سے ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم قائم کیا گیا جس کے ذمہ مختلف ہیلتھ ایشوز پر ماہانہ ،سہ ماہی اجلاس منعقد کرکے مریضوں ،زخمیوں کو علاج معالجہ کے دوران سامنے آنے والی مشکلات سے ضلعی انتظامیہ لیہ کو وقتاًفوقتاًآگاہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ایڈووکیسی فورم کی ایک سال میں دو مرتبہ چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری صحت پنجاب سے ملاقات طے ہے تاہم ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم کے پلیٹ فارم سے اتنی بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کا سبب جاننے کیلئے ذمہ دار حقوں کی طرف سے کوئی بھی مطالبہ سامنے نہ آیا ہے پرائیویٹ پارٹنر شپ میں قائم یونین کونسل کی سطح پر موجود بنیادی ہیلتھ سنٹرز میں سپورٹنگ کردار ادا کرنے کیلئے 31کیمونٹی گروپس تشکیل دیکر ایوا بی ایچ این ڈسٹرکٹ کیمونٹی گروپ کے ذریعہ کام کررہے ہیں 31کیمونٹی گروپس کی تشکیل ان کے ماہانہ سیشن ،ٹریننگ،وزٹ اور طعام وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات برطانیہ کی مالی امداد سے کئے جاتے ہیں محتاط اندازے کے مطابق متذکرہ گروپس کی طرف سے بھی گذشتہ دوبرسوں کے دوران ضلع لیہ کے ہسپتالوں میں ہونے والی کسی بھی انسان کی موت کی انکوائری کا کوئی مطالبہ سامنے نہ آسکا ہے محتاط اندازے کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم لیہ اور 31کیمونٹی گروپس پر دو برسوں میں تقریباًًًاڑھائی کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر ضیاء الحسن نے رابطہ پر کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کو اپنی تمام مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،کیمونٹی گروپس اور فورم ان مشکلات کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے نہ کہ نشاندہی کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ دستیاب وسائل میں بہتری سروسز فراہم کر رہا ہیمزید بہتری کیلئے کوشاں ہے۔