کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) کروڑ لعل عیسن کی لوہار برداری نے تاریخی قبرستان کی مین گیٹ کے تکون گراکر ہزاروں قبروں کو جانے والا راستہ پختہ اینٹوں سے بند کر دیا شہری اپنے پیاروں کے قبروں پرفاتحہ خوانی نہ کر سکے کونسلر میاں اللہ بخش اور شہریوں کی شکایت پر ایس ایچ او کروڑ ریاض حسین نے دیوار اور روکاوٹیں ختم کر دی اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں محمد بلال نے قانونی کارروائی کے لئے درخواست گزاری دی تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن کی تاریخی اور قدیمی قبرستان میں شہری اپنے پیارواں بزرگوں نوجوانوں عورتوں اور بچوں کے قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے مناسب راستہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے خصوصا بارشوں کے دنوں کے دوران ان مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا حالیہ دنوں میں ٹی ایم اے جو کہ شہریوں کے حقوق، پارک گلیوں قبرستانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے نے قبرستان کے جنوبی سائیڈ جو کہ آبادی کے ساتھ ملحقہ ہے پر سولنگ کی تعمیر شروع کی ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور ملحقہ آبادی کے افراد قبرستان کی اراضی پر قبضہ نہ کر سکیں مگر شتہ روز لوہار برادری کے افراد نے ایک تحریر ی درخواست پر ٹی ایم اے کی طرف سے تعمیر ہونے والے سولنگ کو اس بنیاد پر روک کر دیا کہ اس سے قبریں مسمار ہورہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے ٹھیکیدار کو تعمیر سے روک دیا اور موقع ملاحظہ کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن لوہار برداری کے درجنوں افراد نے قبرستان کے مین مغربی گائیڈ کے جنوبی تکوں کوتوڑ کر پختہ اینٹوں سے ہزاروں قبروں کو جانے والا قبرستان کا مین راستہ بند کردیا جس کی وجہ سے گشتہ جمعرات کو سینکڑوں افراد اپنے پیاروں کے قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے نہ جا سکیں اور درجنوں افراد نے مین گیٹ پر احتجاج کیا جس پر مقامی ایس ایچ او ریاض حسین موقع پر آئے اور پختہ اینٹوں سے بند راستہ کھول دیا راستہ بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کے سولنگ کی تعمیر مسلہ ٹی ایم اے اور لوہار برداری کا ہے مگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے انھوں نے کہاکہ ہزاروں قبروں کا جانے والا راستہ بند کرنا قانون جرم ہے اور راستہ بند کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی بعد ازاں محمد بلال و دیگر افراد اہل قبروں واہل محلہ نے عبدالرحمٰن ،اللہ بخش ،نذیر احمد محمد محبوب محمد جعفر ماسٹر تصور حسین 15/20 کس نا معلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کروڑ کو تحریری در خواست ارسال کی ہے جبکہ لوہار برادری نے ٹی ایم اے کروڑ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سولنگ کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ڈی ایس پی کروڑ نے احتجاج کرنے کو ایس ایچ او کے پاس بھیج دیا جب اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہاکہ ان کا احتجاج غلط ہے ہم نے انھیں کی درخواست پر سولنگ کی تعمیر روک دی ہے اور معاملے کو دوبارہ دیکھ رہے ہیں ۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر