ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین آباد ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ صفائی کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ منیجرشگفتہ نسرین نے کہاکہ دین اسلام میں صفائی پر بہت زورد یاگیاہے اور صفائی کو نصف ایمان قرار دیتے ہوئے ہر فرد کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردارادا کرے .اس موقع پر صفائی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں انسٹرکٹرز حرم جان ، ریحانہ پروین ، رخشندہ درویش، شہزادی ظل ہما ، نسیم اختر اور ثمینہ زاہدشامل تھیں . صفائی کمیٹی نے طالبات سے کمپیوٹر لیب ، گراونڈاور کلاس رومز کی صفائی کرائی . آخر میں طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے .