لیہ ۔ سا نحہ گیارہ موڑ فتح پور ،متاثرہ 42 افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر سید غلام مصطفے گیلانی
لیہ(صبح پا کستان) سا نحہ گیارہ موڑ فتح پور میں میڈیا زرائع کے مطا بق زہریلی سپرے کی آمیزش ہوئی مٹھائی کھا کر مرنے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی ۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سید غلام مصطفے گیلانی نے کہا ہے کہ مختلف اوقات میں سانحہ گیارہ موڑ فتح پور کے متاثرہ 42 افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہا ں سینئرڈاکٹرز ظفر اقبال ملغانی ، سجاد کھرل سمیت ینگ ڈاکٹرز نے پوری جانفشانی کے ساتھ ان متاثرہ افراد کاعلاج کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مبا بق اس وقت بھی بیس افراد زیر علاج ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مٹھائی میں زہریلی سپرے کی آمیزش ہوئی ہے جو موت کا سبب بنی ہے ۔ صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن شاہد تنویر میلوانہ نے کہاکہ ان کے ساتھیوں نے مرکزی قیادت کے فیصلے کے باوجود لیہ میں افسوس ناک واقعہ کے بعد ہٹرتال کو موخر کرتے ہوئے علامتی دس منٹ کی ہٹرتال کی اور علاج معالجہ میں اپنا کردار اد ا کیا۔
واضع رہے کہ یہ المناک سانحہ تھانہ پور کے نواحی چک میں پیش آیا / تفصیل کے مطا بق چک مطا بق5 10 ایم ایل کے رہائشی عمر حیات کے گھر بیٹے پیدا ہو نے کی خوشی میں اڈہ طالب والا گیارہ موڑ پر واقع مٹھائی کی دکان سے مٹھاءی منگوا تقسیم کی گئی ، مٹھا ئی کھاتے ہی بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سترہ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ جاں بحق افراد میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ فتح پور تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دکاندار بھی گرفتار کر لیا تھا