گیس ری فلنگ کرتے دکاندار اورگاہک جھلس گئے
چوک اعظم(صبح پاکستان) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گیس ری فلنگ کرتے دکاندار اورگاہک جھلس گئے،دکاندار کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم میں ریفر کر دیا ،دکاندار کا 20فیصد حصہ جھلس گیا ،نشترملتان ریفر کردیا ،گاہک معمولی زخمی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد روڈ گلی ملت سکول والی میں قائم گیس سلنڈر کی دکان میں دکاندارمحمداختر سلنڈر میں گیس کی فلنگ کر رہا تھا جب اس نے سلنڈر کے اوپر سے نوزل کو اتاراتو اسی دوران فلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کی تار میں سپارکنگ ہونے کی وجہ سے چنگاری نکلی جس کی وجہ سے گیس سلنڈر کو آگ لگ گئی سلنڈر کو لگنے والی آگ نے دکاندارمحمداختر اورگاہک محمدعرفان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر دکاندار کا20فیصد جبکہ گاہک عرفان کا 10فیصد حصہ جھلس گیا دونوں کو قریبی لوگوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم میں پہنچا دیا جہاں پر ان کو طبعی امداددے کر دکاندارمحمداختر کو نشتر ہسپتال ملتان میں ریفر کر دیا واضع رہے کہ سول ڈیفنس کا عملہ ان گیس فلنگ والوں سے باقاعدہ منتھلی لیتا ہے جس کی وجہ سے اس نے چوک اعظم میں گیس فلنگ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پہلے گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے اہلیان چوک اعظم نے ڈی سی او لیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خوراورکرپٹ سول ڈیفنس لیہ کے آفیسران کو فوری طور پر معطل کر کے گیس فلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر