گورنمنٹ ہائی سکول علیانی لیہ ، کرپشن کے خلاف استا تذ ہ اور طلباء کا احتجاج
لیہ(صبح پا کستان)کرپشن میں حصہ دار نہ بننے پر ایس ایس ٹی ٹیچر سرنڈر،گورنمنٹ ہائی سکول علیانی کے 410طلباء ،14اساتذہ اور والدین کا دوسرے روز کلاسز کا بائیکاٹ،ہیڈ ماسٹر کے خلاف شدید نعرے بازی،ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ تک احتجاج جاری رہے گا،ارکان سکول منیجمنٹ کمیٹی،اساتذہ،والدین کا ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری لیہ کو کھراکھرا جواب،تفصیل کے مطابق ضلعی صدر مقام لیہ سے صرف 5کلومیٹر کے فاصلہ لیہ کے نشیبی پٹی میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول علیانی کے
لیہ(صبح پا کستان)کرپشن میں حصہ دار نہ بننے پر ایس ایس ٹی ٹیچر سرنڈر،گورنمنٹ ہائی سکول علیانی کے 410طلباء ،14اساتذہ اور والدین کا دوسرے روز کلاسز کا بائیکاٹ،ہیڈ ماسٹر کے خلاف شدید نعرے بازی،ہیڈ ماسٹر کے تبادلہ تک احتجاج جاری رہے گا،ارکان سکول منیجمنٹ کمیٹی،اساتذہ،والدین کا ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری لیہ کو کھراکھرا جواب،تفصیل کے مطابق ضلعی صدر مقام لیہ سے صرف 5کلومیٹر کے فاصلہ لیہ کے نشیبی پٹی میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول علیانی کے
سابقہ انچارج ہیڈ ماسٹر ایس ایس ٹی محمدرفیق گٹ کو گذشتہ روز ہیڈ ماسٹر کرم حسین سیہڑ نے سرنڈر کرتے ہوئے ای ڈی او آفس لیہ رپورٹ کرنے کا آرڈر تھما دیا جس پر سکول میں تعینات ٹیچنگ سٹاف نے انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سے آرڈر واپسی کا مطالبہ کیا مگر اتفاق رائے نہ ہوسکنے پر جمعہ کے روز قبل از دوپہر سکول میں ہیڈ ماسٹر کے خلاف دھرنا دے دیا احتجاج پر گئے اساتذہ کی پیروی کرتے ہوئے سکول میں موجود طلبہ نے کلاس ورک چھوڑ کر اساتذہ کے ساتھ ہید ماسٹر کے خلاف نعرہ بازی و احتجاج شروع کر دیا صورتحال بگڑتی اور نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر ہیڈ ماسٹر چھٹی سے قبل ہی چھٹی کر لی،سکول میں پیدا ہونے والے ایشو کی اطلاع والدین تک پہنچی تو ہفتہ کے روز بچوں کے ساتھ ان کے ولادین نے بڑی تعداد میں سکول پہنچ کر سکول گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا و شدید نعرہ بازی شروع کر دی،گورنمنٹ ہائی سکول علیانی میں نو کلاس ورک،احتجاج اور کشیدہ صورتحال کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری لیہ ارشاد احمد نے گذشتہ روز مذکورہ سکول پہنچ گئے اور احتجاج کرنے والے اساتذہ ،والدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کی ،احتجاج میں شریک اساتذہ و اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج ختم اور کلاس ورک شروع کرنے کی اپیل کی ہیڈ ماسٹر کے خلاف سارے واقع کی ای ڈی او تعلیم لیہ کو رپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ،بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول علیانی میں تعینات و موجود اساتذہ محمد رفیق گٹ،الطاف حسین،سجاد احمد،نزیر احمد،محمد رمضان،ارشاد حسین،مرزا مبشر بیگ،جاوید اقبال،محمد رضوان عزیز،بشیر احمد،غلام رسول،جمشید احمد اور ایوب الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم حسین خان سیہڑ نے دسمبر 2015ئمیں بطور ہیڈ ماسٹر ادارہ کا چارج سنبھالا،اپنی تعیناتی کے بعد سابقہ ہیڈ ماسٹر رفیق گٹ کے دستخطوں سے 3چیک مالیتی 1لاکھ 57ہزار روپے نکلوائے ،مگر اپنی کرپشن چھپانے کیلئے فرضی بلنگ کرکے خزانہ سکول کو خرد برد کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ جب اساتذہ نے کرپشن میں حصہ دار بننے اور ایس ایم سی ارکان کے دستخط کرنے سے انکار پر انتقامی طور پر ایس ایس ٹی محمدرفیق گٹ کو سرنڈر آرڈر پکڑا دیئے ،انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر نے سکول میں خوف و ہراس اور ہتک آمیز ماحول پید اکر رکھا ہے جسمیں استاد کی عزت کا خیال نہیں رکھا جات اور اساتذہ کو نیٹ کی عریاں تصاویر دیکھاتا ہے،صدر پنجاب ٹیچر یونین منظور خان درانی،فاروق ارائیں نے کہا کہ اساتذہ کی عزت نفس اور تعلیمی ماحول کا نقصان ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے،علاوہ ازیں ارکان سکول منیجمنٹ کمیٹی خالد محمود،غلام عباس نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے انگریزی میں کاروائی اجلاس پر دستخط کرانے کی کوشش کی خرچ کی گئی رقم کا ثبوت مانگا تو انکار کر دیا اور پھر اگلی نششت میں نئی کاروائی تیار کرکے دی،ساری بوگس کاروائی کی وجہ سے کرپشن کو بے نقاب کر دیا ارکان یونین کونسل سمرا نشیب قمر عباس،ملک اللہ داد کھکھ،کرم حسین علیانی،نور محمد مرانی،منظور احمد اور دیگر نے ہیڈ ماسٹر کی کرپشن کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ ،ای ڈی او تعلیم لیہ سے سکول میں تعلیمی امن کی بحالی کرپشن میں ملوث کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بچوں کے قیمتی مستقبل کا نقصان نہ ہوسکے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر