کنڈے وٹے پاسنگ کی آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ جاری تاجر سراپا احتجاج
چوک اعظم (صبح پا کستان)شہر میں کنڈے وٹے پاسنگ کی آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ جاری تاجر سراپا احتجاج انتظامیہ بے حِس ہوگئی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تاجر لُٹنے لگے تفصیلا ت کے مطابق کنڈے وٹے کی پاسنگ کا ڈسٹرکٹ لیہ میں نا تو کوئی ٹھیکہ ہے اور نہ ہی کسی شخص کو کنڈے وٹے پاس کرنے انتظامیہ کی طرف سے اختیار حاصل ہے۔ اس کے باوجود ضلع لیہ میں جمن شاہ کوٹ سلطان کروڑ فتح پور میں تاجروں کو لوٹنے والا گروپ خو د کو کنڈے وٹے پاس کرنے کا ٹھیکدار ظاہر کرکے تاجروں کو لوٹ رہا ہے اس گروہ کو بااثر شخصیات کی آشیرباد حاصل ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس لوٹ مار کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا مورخہ 4جنوری 2016کو محمد عبداللہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمنسٹریٹر ، پرائس اوزان اور پیمانے لیہ نے ایک لیٹر نمبری 08تمام اے سی اور تمام تھانوں کے ایس ایچ ا و ز کو لکھا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام کنڈے وٹے مرمت کرنے کا کوئی ٹھیکیداار نہیں ہے اورکسی کو کنڈے وٹے کی فیس لینے کا اختیار بھی نہیں دیا گیا اس کے باوجود ضلع لیہ کے تمام شہروں او خصوصاً دیہاتوں میں تاجروں کو لوٹنے کا عمل جاری ہے چوک اعظم میں محمد اشرف نامی شخص اپنے گروہ کیساتھ اس لوٹ ما ر میں شامل ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو لوٹنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ہیڈ ماسٹر نے مالی کرپشن ٹیوشن مافیا کی سرپرستی کے بعد سکیورٹی کی آڑ میں شہریوں کی تذلیل شروع کردی
چوک اعظم (صبح پا کستان)گورنمنٹ مُسلم ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نے مالی کرپشن ٹیوشن مافیا کی سرپرستی کے بعد سکیورٹی کی آڑ میں شہریوں کی تذلیل شروع کردی گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ سکول میں اپنے بچوں سے ملنے کے لیئے آنے والے شہریوں سے ہتک آمیز رویہ سے پیش آتاہے اور کسی کو سکول کے اندر آنے نہیں دیتا ۔ ۔گورنمنٹ ہا ئی سکول کے ہیڈ ماسٹر خلیل خان نے سکول کے قریب مسجدمیں نمازیوں کے آنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر خلیل خان کی طرف سے یہ ہدایت ہے سکول ٹائم میں کسی کو بھی سکول میں نہ آنے دو جبکہ ہیڈ ماسٹر خلیل خان نے تسلیم کیا کہ سکیورٹی گارڈ بداخلا ق ہے قبل ازیں ہیڈ ما سٹر کے خلاف مالی کرپشن اور ٹیوشن مافیا کی سرپرستی کی کہانیاں بھی زبان زد عام ہوئی تھیں شہریوں محمد اسلم ، محمد رفیق ، محمد یا ر نے ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر خلیل خان اور سکیورٹی گارڈ کا تبادلہ کیا جائے تاکہ شہریوں کی تذلیل نہ ہوسکے۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شا کر پریس رپورٹرچوک اعظم 03136522265