فاریسٹ اہلکاران اور ٹمبر مافیاکی ملی بھگت سے لاکھوں مالیت کے سینکڑوں قیمتی درختوں کا صفایا
دھوری اڈہ ( صبح پا کستان)چوک اعظم فصیل آباد روڈ حیات مائنر سے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر نے ٹمبر مافیا سے ساز باز کرکے لاکھوں مالیت کے سینکڑوں ص قیمتی درختوں کا صفایا کروادیا گورنمنٹ کولاکھوں کا خسارہ ،محکمہ جنگلات کے اہلکاراپنے پیٹی بھایؤں کو بچانے میں پیش ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسرنے اہلکاروں کو کھلی چھٹی دے دی مکین سراپا احتجاج انکوئری کرواکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق چوک اعظم فیصل آبادروڈ بیٹ جلال بلاک داد کی حیات مائنرسے محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈ بلاک آفیسراور رینج آفیسر نے ٹمبرمافیا سے سازباز کرکے لاکھوں مالیت کے سینکڑوں درختوں کا صفایا کردیا جس سے محکمہ جنگلات کو لاکھوں کا خسارہ پہنچادیا نہر کے دونوں کناروں سے بے شمار درختوں کے کٹائی کے نشانات واضع موجود ہیں جبکہ درخت کٹوانے کے بعد ان کے نشانات کو ختم کرنے کیلئے باقاعدہ لیبر لگا کر ان کی بقایا جات کو بھی ختم کیا جا رہاہے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے درختوں کی حفاظت کرنے کیلئے اہلکاروں کو تعینات کیا مگر بدقسمتی سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نہرسے چن چن کر قیمتی درخت کٹوادیئے ہیں ان کا مزید کہنا ہے بعض اوقات کھڑے درختوں کے ریٹ طے کیئے جاتے ہیں لاکھوں کے درخت ہزاروں میں کٹواکراپنی جیب گرم کرلی جاتی ہے اور اوپر تک حسہ دیا جاتا ہے اگر کسی نے کمپلینٹ کردی تو لاکھوں کے درختوں کی ہزاروں میں رسید کاٹ کرکمپلینٹ کرنے والے کا منہ بندکرکے معاملہ کوختم کردیا جاتا ہے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کی مقرر کردہ ریٹ پارٹی میں کرپٹ ترین اہلکاروں کو رشوت لے کرلگارکھاہے جومحکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اگر کمپلینٹ نہ ہو تو رقم آپس میں بانٹ لی جاتی ہے اس میں سے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرکوروزانہ لاکھوں روپے دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی مکینوں رحمت علی ،خادم حسین،محمداقبال،محمدجاوید،نزیراحمد،کامران،ریاض حسین، اکبرجاوید،قیصرسلیم،نورمحمد،محمدنوید،غلام قاسم،محمدعمران،محمدبوٹا نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٗ پنجاب چیف سیکٹری ،سیکٹری جنگلات ،چیف کنزرویئٹرملتان ،کنزروئٹرڈیرہ غازی خان سے انکوئری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر