لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں متو قع سیلا ب سے مو ثر طور پر نمٹنے کے لئے فلڈ پلا ن کے تحت تمام ادارے پیشگی حفاظتی اقداما ت ارلی فلڈ وارننگ سسٹم کو مد نظر رکھتے ہو ئے مکمل کر یں تا کہ نشیبی علا قوں کے رہا ئشیوں کو ریسکیو ریلیف و بحا لی تک منظم طریقہ سے نمٹا جا سکے یہ با ت
ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے متوقع سیلا ب سے نمٹنے کے لئے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں فوکل پر سن برائے فلڈ انتظا ما ت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر تسلیم اختر نے ضلع لیہ میں متوقع سیلا ب سے نمٹنے کے لئے فلڈپلا ن کے مختلف پہلو ؤں ، متا ثرہ مواضعات ، کشتیو ں کی دستیا بی ، انخلا ء کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپو ں کے قیا م ، ارلی وارننگ سسٹم و دیگر امور کے با رے میں ایکسئین انہار نو شاد انجم نے دریا میں پا نی کے بہا ؤ ، مو ن سون با رشوں سے پیدا شد ہ صورتحا ل ، سپر و فلڈ بند وں کی مضبو طی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت ، اسی طرح ڈی او سی محبوب احمد نے اجلاس کو بتا یا کہ رودکو ہیوں کے با رشی پا نی سے ضلع لیہ کے نشیبی علا قوں میں کسی قسم کی سیلابی صورتحا ل پیدا نہیں ہو گی اور یہ پا نی روٹین میں ہی دریا کی گزر گاہ سے بہا ؤ میں شامل ہو جا ئے گا ۔ دوآبہ فاؤنڈیشن کے مظہر اقبال نے نا لہ لا لہ پر مو ضع علیا نی میں پل کی تعمیر سے پیداشدہ صورتحا ل کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ جبکہ ای ڈ ی او صحت نے طبی کیمپوں ، ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق نے ویٹر نری کیمپو ں کے بارے میں آگا ہ کیا ۔ ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ فلڈ پلا ن کو اس طر ح سے ترتیب دیا جا ئے کہ فلڈ کی صورت میں کسی قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے بھر پور انتظا ما ت مکمل رکھے جا ئیں ۔اجلاس میں مر کزی کنٹرول روم سے تمام اداروں کے موثر رابطے اور آگا ہی کے لئے بھی پلا ن کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلا س میں جی اے آر ارشد احمد وٹو ، ای ڈی او ورکس ، ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او صحت ، ٹی ایم اوز ، سول ڈیفنس ، لو کل گو رنمنٹ ،ریونیو کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر لیہ عثما ن منیر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فلڈ پلا ن کے بارے میں ملٹی میڈیا کے ذریعے آگا ہی دی گئی ۔