فتح پور(صبح پاکستان) چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ کا عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے پر بڑھتی عوامی مقبولیت کے گراف سے خوفزدہ منتخب ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور سابق ایم پی اے وسابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے اپنے 7سالہ اختلافات پس پشت ڈال کر چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ پر مقدمات درج کروانے کے لئے ایک پلیٹ فورم پر اکٹھے ہو گئے ،یونین کونسل روشن شاہ بستی مڑھنوالی میں 50KVکے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے جرم میں چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ پر مقدمہ درج ،مقدمہ ایس ڈی او کروڑ ظفر اقبال کی مدعیت میں تھانہ کروڑ لعل عیسن میں درج ہوا،علاقہ بھر میں ٹرانسفارمرزلگوانے پر چوہدری انعام الحق ایدووکیٹ پر درج کروائے جانے والے مقدمات کی تعداد 38ہوگئی ،چوہدری انعام الحق علاقہ بھرمیں 120 نئے ٹرانسفامرزاور سینکڑوں بجلی کے پول نصب کرواچکے ہیں ،میرے جاری عوامی خدمت کے مشن اور عوام میں برھتی مقبولیت سے خوفزدہ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور ملک احمد علی اولکھ مجھ پرمقدمات درج کرواکر مجھے میرے مشن سے روکنا چاہتے ہیں ،اگر عوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم کرتا رہونگا اور بار بار کرونگا ،عوامی خدمت کے جرم میں مجھ پر 38 مقدمات درج ہوچکے ہیں مجھ پر 100 مقدمات بھی درج ہو جائیں میں مقابلہ کرونگا عوامی خدمت پر مجھے جیل جانا پڑا تو میں جیل جانے کو بھی تیار ہوں چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 262 چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ پر یونین کونسل روشن شاہ بستی مڑھنوالی میں 50KVکے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے جرم میں گذشتہ روز حکمران جماعت کے منتخب ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور سابق ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نےSDO کروڑ لعل عیسن ظفر اقبال کی مدعیت میں تھانہ کروڑ لعل عیسن میں مقدمہ درج کروا دیا چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ علاقہ بھر میں 120 نئے ٹرانسفارمرزاور 300 سے زائد بجلی کے پول نصب کروا چکے ہیں چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ پر عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے جرم میں حکمران جماعت کے منتخب ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے37مقدمات درج کروائے لیکن انعام الحق ایڈووکیٹ نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا اسی طرح چند دن قبل یونین کونسل روشن شاہ بستی مڑھنوالی میں 50KVکے نیاٹرانسفارمر نصب کروایا علاقہ بھر میں نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اور بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہوتے ہوئے گزشتہ روز حکمران جماعت کے منتخب ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اورسابق ایم پی اے حلقہ پی پی 262 و سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ دونوں سیاستدانوں نے 7 سالہ آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ پر مقدمہ درج کروانے کے لئے ایک پلیٹ فورم پر اکٹھے ہوگئے مقدمہ کے اندراج کے بعد میڈیا نمائندگان کے چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کرونگا یہ نام نہاد عوامی فلاح و بہود اور ترقی کے دشمن سیاستدان مجھ پر اب تک عوام کی خدمت کے جرم میں 38 مقدمات درج کرواچکے ہیں یہ عوامی مفاد کے دشمن سیاستدان مجھ پر مقدمات درج کرواکر مجھے میرے عوامی خدمت کے مشن سے نہیں روک سکتے یہ صاحبزادہ فیض الحسن کی خام خیالی ہے کہ میں مقدمات سے خوفزدہ ہوتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبودکے جاری مشن کو چھوڑ دونگا حلقہ کی باشعو ر عوام ان کے عزائم سے باخوبی واقف ہو چکی ہے 2018 کے جنرل الیکشن میں ان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا