فتح پور پولیس کا چوک اعظم میں چھاپہ،غیر قانونی زہریلی دوابیچنے والے دو بھائی گرفتار ایک فرار
بھاری مقدار میں زہریلی چائینہ برانڈ دوائی برآمد،گھر میں بننے والی دوائی اوردوائی کو پیک کرنے والا سامان برآمد
چوک اعظم(صبح پا کستان) زہریلی مٹھائی تیار کرنے والوں کی نشان دہی پر فتح پورپولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ چوک اعظم میں چھاپہ،غیر قانونی زہریلی دوابیچنے والے دو بھائی گرفتار ایک فرار،ان کے گھر سے بھاری مقدار میں زہریلی چائینہ برانڈ دوائی برآمد،گھر میں بننے والی دوائی اوردوائی کو پیک کرنے والا سامان برآمد،دوکان کو سیل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق چند روز قبل زہریلی مٹھائی کھانے سے 27لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس پر تھانہ فتح پور کی پولیس نے زہریلی مٹھائی بنانے والے تین ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا حراست میں لئے گے ملزمان نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا کہ ہم نے زہریلی دوائی چوک اعظم سے مقبول ٹریڈرز سے خریدی ہے جس پر تھانہ فتح پور کی چھاپہ مار ٹیم ایس ایچ او فتح پور وسیم لغاری کی سربراہی میں چوک اعظم پولیس کے ایس ایچ اوسرفرازخان گاڈی نے بھاری نفری کے ہمراہ مقبول ٹریڈرزملتان روڈٖ پر چھاپہ مار کر کافی مقدار میں زہریلی دوائی اپنے قبضے میں لے لی اور انکی دکان کو سیل کر دیا گیا جبکہ مقبول ٹریڈرزکا مالک مقبول احمد ولد نوراحمد موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقبول احمد کے چھوٹے بھائی تنویر احمد اوروسیم احمد کوگرفتار کر لیا ان دونوں بھائیوں کی نشان دہی پر ان کے گھر وارڈ نمبر8میں چھاپہ ماراکرگھر کی تلاشی لینے کے دوران بھاری مقدار میں چائینہ برانڈ کی زہریلی دوائی اور پیکنگ کرنے والا سامان برآمد کر لیا اہلیان چوک اعظم نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ زراعت آفیسر لیہ نے آج تک زہریلی دوائی بنانے والی منی فیکٹری کوکیوں چیک نہیں کیا کیونکہ زراعت آفیسر لیہ ایسی جعلی داوئی بنانے والوں سے منتھلی لیتے ہیں اگر ضلعی انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرتی تو آج ضلع لیہ کی تاریخ کا اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا یہ قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں کہ چوک اعظم میں اوربھی کافی زہریلی دوائی بنانے والی منی فیکٹریاں موجود ہیں
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر