لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 18ریسکیوپوائنٹ اور 20ریلیف سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ہنگامی صورت حال کے سلسلہ میں بروقت اقدامات اور پیشگی ا طلاعات کے لیے ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا ۔فلڈپلا ن کے تحت متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران کے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیے گئے ہیں اور سیلابی صورت حال میں ریسکیواور ریلیف کے کاموں کی فرضی مشقیں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے یہ بات انہوں نے کمیٹی روم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فلڈ پلان کے حوالہ سے میڈیا بریفنگ میں بتائی ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بیٹ مونگھڑ ،کروڑ لعل عیسن سے بکھری احمد خان تک تمام حفاظتی پشتوں اور بندوں کاسروئے مکمل کر لیا ہے جبکہ مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے اورحفاظتی پشتوں میں نشاندہی کردہ کمزور جگہوں کو پتھراور مٹی ڈال کر مضبوط بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دریاے سندھ میں اس وقت پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو خصوصاًانڈس واٹرکمشنر اور ڈی جی بیٹ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نشیب میں سیلاب سے زیادہ متاثر ہ ہونے والی ممکنہ 21یونین کونسلوں کا سروئے مکمل کر لیا گیا ہے۔ خیموں ،خشک راشن کا بندوبست ،علاقہ مکینوں اور مال مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل جار ی ہے اوراب تک چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ جانوروں کے لیے خشک چارہ اور ونڈا بندوبست بھی کر لیاگیا ہے ۔ڈ ی سی بتایا کہ ریسکیواینڈ ریلیف کے لیے 4فائبر بوٹس ،25ممبران پر واٹر ریسکیوٹیم ،ماہرغوطہ خور ،10ہزار لائف سیونگ جیکٹس کے علاوہ مقامی کشتی بانوں سے معاہدہ کر لیا گیا ہے ۔ایک سوال کے جوا ب میں ڈی سی نے بتایا کہ سیلابی صورت حال کے مستقل سدباب کے لیے ماڈل سٹڈی کی روشنی میں رپورٹ تیار کرکے سیکرٹری آب پاشی کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے مطابق بیٹ مونگھڑ سے بکھری احمد خان تک 72کلومیٹر طویل فلڈ پروٹیکشن بند تعمیر کیاجائے گا جس پر 313ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ بند کی تعمیر سے کروڑ سمیت لیہ ،کوٹ سلطان اورجمن شاہ کے شہروں اور نشیبی علاقوں کو سیلاب سے محفوظ رکھا جاسکے گاجبکہ لیہ تونسہ پل اور لالاکریک ہیڈ ریگولیٹری کی تعمیر سے پانی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے روتکہیوں کے کے پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ ،ایڈوانس گرداوری ،گھروں و مکینوں کاڈیٹامرتب کرنے ،محکمہ انہار اور ریسکیو 1122کے حکام کی موثر مانیٹرنگ ،نشیبی علاقوں کی سڑکات کی مرمت ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیابعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندے ،اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی کے ہمراہ شاہ والا گرائین کے مقام پر پہنچے جہاں پر ایکسین انہار تونسہ ڈویژن فیصل مشتاق نے بریفنگ کے دوران شاہ والا سپر کی 419فٹ توسیع ،بیٹ گجی میں 2سٹڈ اور بکھری احمد خان میں ہاکی بند بنانے کے لیے 31ملین روپے کی لاگت سے ماڈل سٹڈی پر مرتب پلان کے بار ے میں آگاہ کیااور 16کروڑ روپے کی لاگت سے شاہ والاحفاظتی بندکی مرمت کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مون سو ن بارشوں کی پیشگی معلومات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او چوہدری محمد افضل بھی موجود تھے۔