لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک ) ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں ای ایس ای میں سائنس اور میتھ میں ایجوکیٹرز کی تقرریاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب، سیکرٹری سکولز سمیت دیگر فریقین سے یکم دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے عمر حیات کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ڈی سی او اور این ٹی ایس کے اشتہارات کی شرائط میں فرق ہے، این ٹی ایس کی شرائط سخت ، ڈی سی او کی شرائط میں نرمی برتی گئی ہے، کئی اُمیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا۔
درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ تعلیم کے ای ایس ای میں ہونے والی ایجوکیٹر بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم کو ایجوکیٹرز کی تقرریاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب ،سیکرٹری سکولز سمیت دیگر فریقین سے یکم دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
source .
http://city42.tv/top-stories/2016/11/25/lhc-issues-order-stop-educators-appointments-education-department/