محکمہ تعلیم میں 10کروڑ روپے مالیت کی خریداری ،انتظا میہ کی وزیر اعلی کمپلینٹ سیل میں طلبی
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم لیہ میں 10کروڑ روپے مالیت کا فرنیچر ،کمپوٹرلیب خریداری میں گھپلوں کی انکوائری ،ای ڈی او تعلیم کا ہیڈ مسٹریس ،ہیڈماسٹرز کو خریداری قبول کرنے حکم،سکول انتظامیہ کی ریکارڈ سمیت وزیر اعلیٰ کمپلیٹ سیل طلبی،تفصیل کے مطابق گذشتہ سال ضلع لیہ کے تعلیمی اداروں میں7کروڑ روپے مالیت کا فرنیچر جبکہ 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی کمپوٹر لیب کی خریداری میں سکول کونسل کے اختیارات ای ڈی او آفس لیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید خان کے ذریعے استعمال کئے گئے جنہوں نے گورنمنٹ گرلز ،بوائز مڈل پرائمری سکولز کے ہیڈ مسٹریس و ہیڈ ماسٹرز کے چیکوں پر دستخط کرا کے وصول کر کے فرنیچر و کپمپوٹر لیب کی خریداری کی گئی ،جس پر لاہور ہائی کورٹ لاہور ملتان بینچ نے خریداری نہ کرنے پر سٹے آرڈر بھی جاری کیا لیکن ای ڈی او تعلیم آفس نے 10کروڑ روپے مالیت وصول کرکے کم مالیت کی خریداری کر کے فرنیچر و کمپوٹر لیب سکول ہیڈز کو ہینڈ اوور کر دیئے جن کی شکایات پر محکمہ انٹی کرپشن،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز بھی انکوائری کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں سابقہ ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی کو سرنڈر کرتے ہوئے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ،گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کی ٹیم ممبر فور کی طرف سے خرید کرنے والے سکولز کے سربراہان کو ریکارڈ سمیت لاہور آفس میں طلب کر لیا ہے جس پر موجودہ ای ڈی او تعلیم چوہدری محمد منشاء نے سکولز سربراہان کے ساتھ میٹنگ میں یہ احکامات دیئے ہیں کہ تمام سربراہان ادارہ یہ بیان دیں گے کہ خریداری سکول کونسل نے کی ہے ای ڈی او آفس کا اس خریداری سے کوئی تعلق نہیں اور تما سربراہ ادارہ خریداری ریکارڈ جن میں فرم کی کوٹیشن ،سپلائی آرڈرز،فرنیچر کی رسید،کیش بک ،سکول کونسل اجلاس کی منظوری سمیت دیگر ریکارڈ لیکر لاہور دفتر میں حاضر ہوں ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سکولز دوبارہ لیہ میں انکوئری کیلئے اسی ہفتہ آ ئیں گے ۔