حکو مت پنجا ب 13لا کھ پچاس ہزار روپے کی سبسڈی سے 30لیزلینڈ لیولر فراہم کر رہی ہے ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں کاشتکاروں کو حکو مت پنجا ب 13لا کھ 50ہزا رروپے کی سبسڈی سے 30لیز لینڈ لیولر فراہم کر رہی ہے جس سے ضلع کی زرعی معیشت میں اضا فہ اور کا شتکاروں کی معاشی کفالت میں نمایا ں مدد ملے گی ۔یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے کا شتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر کی سبسڈائزڈ نر خوں پر فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ قرعہ اندازی کے موقع پر کہی ۔ قرعہ اندازی میں ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملتا ن رشید احمد خان ، ڈی او فنا نس تا ج محمد ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو پر مشتمل کمیٹی نے 30کاشتکاروں کا انتخا ب بذریعہ
قرعہ اندازی کیا ، قرعہ اندازی کے پرچیاں لیہ ، کر وڑ و چوبارہ کے کا شتکا روں نے اٹھا ئیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ضلع لیہ میں حکو مت پنجا ب 13لا کھ پچاس ہزار روپے کی سبسڈی سے 30لیزلینڈ لیولر فراہم کر رہی ہے جس کے لئے فی لیزر چار لا کھ پچاس ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ضلع لیہ کے تین کا شتکارقرعہ اندازی میں شامل ہو ئے جن میں لیہ سے 179، کروڑ سے82جبکہ چوبا رہ 22کا شتکار شامل ہو ئے ۔ قرعہ اندازی میں تحصیل لیہ کے 19عبد الستار ، غلام قاسم ، عبد الرشید ، محمد شفیع ، محمد حسین ، نصیر احمد ، عاشق حسین ،افتخار احمد ، عبد الشکور ، محمد بو ٹا ، لیا قت علی ، محمد ربنواز ، محمد اکرم ، محمد بلال ، اللہ بخش ، ذوالفقار علی ، غلام فرید ، محمد مسکین ، امیر بخش ۔ تحصیل کروڑ کے 8کا شتکار اقبال احمد ، فرما ن علی بسرا ، مشتاق حسین ، فیاض احمد جگ ، حفیظ بی بی ، غلام یٰسین ، اللہ بخش اور محمد حسین جبکہ تحصیل چوبا رہ کے تین خضر حیا ت ، رائے امیر نواز اور قیصر عباس کے نا م قرعہ اندازمی میں نکا لے گئے ۔