لیہ(صبح پا کستان)اما ں بچے کی بہتر صحت کے حوالے سے جا ری 10دسمبر تک منا ئے جا نے والے ہفتہ کے دوران دو سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی گو لیاں کھلا نے کے علا وہ حا ملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا رہے ہیں اور ویک کے دوران ہیلتھ سیشن کے ذریعے ما ں بچے کی بہتر صحت اور فراہم کر دہ طبی سہو لیا ت کے با رے میں آگا ہی دی جا رہی ہے ۔یہ با ت ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے ما ں بچے کی صحت کے ہفتہ کے موقع پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر بشیر احمد سمر انے دس دسمبر تک منعقدہ ما ں بچے کی صحت کے ہفتہ کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی اور بتا یا کہ ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکز گھر گھر جا کر ہیلتھ سیشن کے ذریعے آگا ہی دے رہی ہیں ۔جس کا بنیا دی مقصد فراہم کر دہ طبی سہو لیا ت سے مستفید کر نا ہے ۔