لیہ (صبح پا کستان) مقدما ت کو سرعت سے نمٹا نے اور عدالتی سسٹم میں بہتری کے ذریعے خو د کا ر کمپیو ٹرائزڈ نظام کا اجراء فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اہم پیش رفت ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے ڈسٹرکٹ کو رٹس لیہ میں ای کو رٹس و جدید ویڈ یو لنک سسٹم کے افتتا ح کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر سینئر سول جج و فوکل پرسن ظہیر احمد نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ اس جد ید کمپیو ٹرائزڈ نظا م کے تحت کسی بھی گواہ کا بیان جو کسی نا گزیر حا لا ت کی وجہ سے عدالت نہ آسکتا ہو آن لا ئن ریکارڈ کیاجا سکے گا اور ایسے بیا ن کو چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ بھی آن لا ئن دیکھ سکیں گے ۔ مز ید برآں نقول ایجنسی کا بھی افتتا ح کیا گیا جس میں جد ید کمپیو ٹرائزڈ سہو لیا ت کے تحت ایس ایم ایس کے ذریعے اطلا ع دی جا ئے گی اور اس کی نقل تیار ہو جا ئے گی ۔ اس موقع پر تمام ججز صاحبا ن نے اس انقلا بی اقدام کو سراہا جو فوری طور پر انصاف کی فراہمی کے لئے ایک اہم جد ید وا نقلا بی اقدام ہے ۔