لیہ(صبح پا کستان) کوالٹی ایجوکیشن کے لیے تعلیمی اداروں میں پرائمری شعبہ سے ہی بہتری لایا جاناخصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے ڈی پی ایس کی کاوشیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی ضیاء نے ڈی پی ایس بوائز ونگ کے سالانہ سپورٹس و یوم والدین کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل غلام عباس بخاری نے کہا کوالٹی ایجوکیشن اور طلباء کی کردار سازی کے لیے ادارہ کوالفیائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی تدریسی خدمات سرانجام دے رہاہے ۔جس کا عملی ثبوت بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنا ہے ۔تقریب میں طالب علموں نے ٹیبلو ،خاکے ،علاقائی ثقافت پر مبنی لوک گیت پیش کیے ،پی ٹی شوو جمناسٹک کا بہترین مظاہر ہ پیش کیاگیا۔پرچم کشائی ،قومی ترانہ پیش کرنے کے علاوہ طلبہ نے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے خاکے پیش کیے۔بعدا زاں ڈی پی او نے عباس خان ،عبد الواہاب ،برہان خان ،علی اسلم ،عمر ان خالد،حسن مصطفی،زین علی ،حسن رضا و دیگر میں ٹرافیا ں تقسیم کیں۔تقریب میں طلبہ کے والدین کی کثیر تعداد کے علاوہ اے ڈی سی جنرل محبوب احمد،سابق ایم این اے غلام حیدر تھند،سید نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ، جلال حسین شاہ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،ملک عاشق حسین بھٹہ نے شرکت کی۔یوم والدین کے موقع پر سکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں و بینرز سے سجایا گیا تھا۔ڈی پی او کو طلبا ء کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔