ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ایک ادھورا منصوبہ
طلبہ طالبات نجی تعلیمی اداروں میں بھاری فیسیں ادا کرکے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
فنڈز کی عدم دستیابی آٹھ ماہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ دو سال لیٹ ہو گیا
تحریر ۔۔ محمد عمر شاکر چوک اعظم
تعلیم علاج اور روزگار تین ایسے شعبے ہیں جن سے ہر شہری کا واسطہ پڑتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نصف سے زائد افراد ان پڑھ ہیں 2008ء کے الیکشن کے بعد جب صوبہ پنجاب میں صوبائی گورنمنٹ پاکستان مسلم لیگ کی قائم ہوئی تو صوبہ کے طول و عرض پر دانش سکولز سسٹم کا جال بچھانے کی پلاننگ کی گئی ڈیرہ غازخان ڈویزن میں چوک اعظم کے اطراف میں محکمہ جنگلات کی آراضی پر
دانش سکول کے قیام کے لئے سروے کیا گیا اسی اثنا میں چوک اعظم کے باسیوں کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ دانش سکول کی پرپوزل تو ایم ایم روڈ چوک اعظم کی گئی مگر یہ کھوسہ سرداروں کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں بنایا جائے گا اس خبر کے فوری بعد شہری اکٹھے ہوئے اور انجمن شہریان کے پلیٹ فارم سے 2011ء میں معروف سماجی رہنما پروفیسر لالہ احمد گوجر کی سرپرستی میں منی مینار پاکستان یاد گار چوک اعظم میں کیمپ لگایا اور شہر میں اس فیصلہ کے خلاف متحرک سماجی نوجوان سید رسول ملک کی قیادت میں
نوجوانوں نے بینرز آویزاں کیے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے اس اجتجاج کو ضلع ڈویژن اور صوبہ تک بڑھانے کی پلاننگ کی گئی ریاستی اداروں نے عوامی غیظ و غضب کا ادراک کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سردار قیصر مگسی کو شہریوں کے ساتھ کیمپ میں مزاکرات کے لئے بھیجا کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات جن میں سرکاری آفیسران صوبائی وزیر زراعت احمد علی اولکھ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی کے بعد سردار قیصر مگسی ایم پی اے کے اس وعدے کہ اگر وہ چوک اعظم کے نواح میں دانش سکول نہ بنوا سکے تو صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائے گئے اجتجاجی تحریک کو پر امن طور پر ختم کر دیا گیا ایم پی اے قیصر مگسی کے بعدڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے چوک اعظم میں دانش سکول کے قیام کے لئے ہر ممکن کوششیں شروع کر دی مگر صوبائی اسمبلی میں محکمہ جنگلات کی آراضی کو کسی دوسرے محکمہ کا الاٹ نہ کرنے کے قانون سازی کے بعد دانش سکول کا قیام چوک اعظم میں ممکن نہ تھا تو ڈویژن ڈیرہ غازیخان کی ڈویزنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس میں چوک اعظم میں دانش سکول کا مقدمہ پیش کیا 2014ء میں پنجاب گورنمنٹ نے چار دانش سکول پنجاب گورنمنٹ نے قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو سکول قائم ہوئے جبکہ دو سکول ابھی تک نہ قائم ہو سکیں ہیں ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی میں موجود ڈویژن بھر کے ایم این ایز ایم پی ایز اور سرکاری آفیسران نے متفقہ طور پر ڈویژنل پبلک سکول بوائز۔گرلز ونگ کا چوک اعظم قیام کی متفقہ طور پر منظوری دے دی یہ چوک اعظم کے شہریوں کی اس موومنٹ کا ثمر تھا جسکا آغاز انجمن شہریان کے پلیٹ فارم سے ہوا اور چوک اعظم ڈویلپمنٹ فورم کے نام سے حکام بالا کو درخواستیں ارسال کی گئی میگا پراجیکٹ تو منظور ہو گیا مگر یہ سکول قائم کہاں ہو گا ڈی سی او ندیم الرحمن اس سلسلہ میں انتہائی حد تک پر جوش تھے مقامی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کے ہمراہ انہوں نے سابق آر ایچ سی ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا یہ پراجیکٹ صوبائی گورنمنٹ کا تھا ایم این اے کے دست راستوں نے شہر میں افوہوں کا بازار گرم کر دیا ایم این اے کے ہمراہ ڈی سی او کے دورے کے بعد مقامی ایم پی اے قیصر خان مگسی جس نے دانش سکول کے پر امن خاتمے کے لئے شہریوں کے ساتھ انتہائی تلخ حالات میں مذاکرات کیے کے ساتھی دل برداشتہ ہوگئے اور ایم این اے ثقلین شاہ بخاری اور ایم پی اے قیصر مگسی کے درمیان شازشیوں کی شازشوں سے حالات کشیدہ ہو گئے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ان حالا ت میں الگ پریشان جبکہ شہری حلقے شدید اضطراب میں تھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ میگا پراجیکٹ ممبران اسمبلی کے اختلافات کی وجہ سے واپس چلا جائے گا ضلع لیہ کے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے ان حالا ت میں دونوں ممبران اسمبلی کے درمیان غلط فہمیاں دور کی ڈی سی آفس لیہ میں اکٹھا کیا بعد آزاں سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سمیت متعدد مقامات پرڈویزنل پبلک سکول کے قیام کے لئے وزٹ کیے گئے باالآخر محکمہ ایریگیشن کے دفاتر کیساتھ اسکی آراضی پر ڈویزنل پبلک سکول کی پچیس ایکڑ آراضی پر ڈویزنل پبلک سکول بوائز ،گرلزونگ کے قیام کا فیصلہ ہوا ایم پی ایز سردار قیصر مگسی اور مہر اعجاز اچلانہ کے ہمراہ ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ڈی او سی لیہ محکمہ ایریگیشن محکمہ بلڈنگ کے آفیسران موقع پر آئے اس موقع پر چوک اعظم کے سماجی کاروباری سیاسی سر کردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا کہ اہلیان چوک اعظم کو ڈویزنل پبلک سکول بوائز ،گرلز ونگ کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈویزن بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی طرف ان کی دانش سکول کو چلانے والی مہم پر تحفہ ہے بلا مبالغہ یہ ایک
حقیقت ہے کہ چوک اعظم میں ڈویژنل پبلک سکول کا قیام ڈی سی او ندیم الرحمن کی شب وروزا کو ششوں کا نتیجہ ہی ہے چوک اعظم کے باسی ایک عرصہ تک ان کے احسان مند رہیں گئے ڈویژنل پبلک سکول کی عمارت وزیر اعلی سپیشل ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے سال 2013-2014کے تحت تعمیر عمارت برائے ڈویژنل پبلک سکول مردانہ و زنانہ چوک اعظم کی تعمیر کا منصوبہ 25.4.14کو شروع ہوا جسکی تکمیل آٹھ ماہ میں مکمل ہونا تھی تخمینہ لاگت 61.837ملین روپے تھا اور میسرز فتح محمد کو اسکی تعمیر کا ٹھیکہ پنجاب بلڈنگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت دیا گیاتعمیرات شروع کر دی گئی تعمیر شروع ہوگئی ڈی سی او ندیم الرحمن نے ابتدائی طور پر دو کروڑ بعد آزاں جب انکا ٹرانسفر لیہ سے بطور ڈی سی او ضلع ڈیرہ غازیخان ہونے لگا تو انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مزید تین کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ذرائع کے مطابق جاری کردہ فنڈ سے ڈویژنل پبلک سکول بوائز ،گرلز کے کلاس رومز کمپیوٹر لیبز ۔سائنس لیبز سکورٹی رومز ٹائلٹس باتھ رومز برونی چار دیواری مین گیٹس سمیت تعمیراتی کا م کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ کمروں کے دروازے رنگ سنیٹری اور الیکٹریکل سامان کی فٹنگ باقی ہے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن کے ٹرانسفر کے بعد رانا گلزار کے چارج لینے کے بعد باقی فنڈ ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپیہ جاری نہ کیا گیاٹھیکیدار نے متعدد مرتبہ فنڈز کی فراہمی کے لئے لیٹرز لکھے مگررانا گلزار ڈی سی او لیہ کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم دستیابی پر گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے کہ تعمیرات ادھوری چھوڑ کر کڑوروں روپے سے تعمیر ہونے والی عمارت ایک چوکیدار کے سپرد کر کے چلا گیا ہے جس کی وجہ سے عمارت بھوت بنگلے میں تبدیل ہو رہی ہے ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا کہ تعمیرات بند مگر کسی بھی سیاسی رہنماء نے اس طرف توجہ نہ دی اور نہ ہی صدائے اجتجاج بلند کیا دوسری طرف ڈویژنل پبلک سکول کے لئے پچیس ایکڑ آراضی مختص کی گئی تھی اکیس ایکڑ آراضی پر تو تعمیر ہو چکی ہے مگر چار ایکڑ پر محکمہ اوقاف کے آفیسران کا موقف ہے کہ یہ آراضی ہماری ہے اس سلسلہ میں انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس لیہ میں کیس بھی دائر کر دیا ہے محکمہ آراضی کے آفیسران برلب سڑک تواپنی کمرشل آراضی واگزار نہیں کرا سکتے مگر تعلیمی ادارے کے قیام میں روڑے اٹکا رہے ہیں ڈویژنل پبلک سکول بغیر نفع نقصان کے تحت نونہالان وطن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتا ہے جس کا بورڈ آف گورنر ہوتا ہے ڈویژنل پبلک سکول میں کلاسز کے اجراء میں تاخیر کے سبب نو نہالان وطن نجی تعلیمی اداروں میں بھاری فیسیس ادا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ بخاری پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقامی ایم پی اے سردار قیصر مگسی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پر عوام کی نظریں کہ وہ فوری فنڈز ریلیز کرا کر ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم کی تعمیر مکمل کرا کر کلاسز کا اجراء کرانے کے اقدامات کریں