شہری اور دیہی آباد ی میں پو لیس گشت کو مؤثر کیاجائے ، ڈی پی او
لیہ(صبح پا کستان)جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،رات کے اوقات میں گشت کو مؤثر کیاجائے۔ڈی پی او لیہ۔ڈی پی او کا تھانہ کوٹ سلطان کاوزٹ ،ریکارڈکی جانچ پڑتال،ایس ایچ اوکوہدایات۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے تھانہ کوٹ سلطان کاوزٹ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمداکرم خان نیازی بھی موجودتھے ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کی اورنئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا ڈی پی او نے ایس ایچ او کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں ممکنہ سرقہ کی واردات کی روک تھام کیلئے شہری اور دیہی آباد ی میں گشت کو مؤثر کیاجائے اورعلاقہ تھانہ میں جرائم کوکنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں انھوں نے کہا کہ تھانہ پر آنے والے ہرطبقہ کے شہری کی بات توجہ سے سنی جائے اورعزت دی جائے کسی بھی متاثرہ شخص کی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔