لیہ( صبح پا کستان ) شہریوں کے پولیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مربوط نظام ،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ، کمپلینٹ سیل میں آنے والے سائلین کوباوقار شہری کا درجہ دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ ضلعی پولیس کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی طرف سے شہریوں کوپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مربوط نظام تشکیل یا گیا ہے ڈی پی او کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں آنے والے سائلین کی شنوائی کا سلسہ جاری ہے شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گھر بیٹھے آن لائن کمپلینٹ درج کرانے کے لئے اردو زبان میں ویب سائٹ بنائی گئی ہے جبکہ پولیس سے متعلقہ فوری شکایت کے ازالے کے لئے خصوصی ٹیلی فون نمبر 0606-920172 کے ذریعے بھی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او نے گزشتہ دن کمپلینٹ سیل میں آئے شہریوں ریاض حسین ،محمد اسماعیل ،محمد شفیع ، گلناز کنول وغیرہ کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری شکایت کے ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص ان کے لئے اہم ہے کپملینٹ سیل میں آنے والے سائلین کو بھر پور عزت و احترام دی جاتی ہے اور با وقار شہری کا درجہ دیا جاتا ہے