لیہ(صبح پا کستان)جشن عیدمیلادالنبی ﷺکی مبارک سعادتوں کی موقع پر فرزندان اسلام کوبھرپور تحفظ فراہم کریں ،ممبران امن کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں،ہوٹل سرائے گیسٹ ہاؤسزکاسرچ آپریشن کیاجائے،تمام افسران واہلکاران اپنی حاضری کویقینی بنائیں ،گشت وپڑتال کا نظام مؤثرکیاجائے،مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی جاری رکھی جائے۔ ڈی پی او لیہ کی پولیس افسران کو ہدایات ۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کے کمیٹی روم میں ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کی زیرصدارت میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،انچارج سیکورٹی ،انچارج ٹریفک شریک ہوئے ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے اورقیام امن کیلئے تمام دستیاب شدہ وسائل بروئے کارلائے جائیں اور ضلع میں ہونے والے محافل اورجلوسوں کے دوران بھرپور نفری تعینات کی جائے پروگرام کے منتظمین سے میٹنگ کریں ممبران امن کمیٹی سے قریبی رابطے میں رہیں انھوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران اپنی حاضری کویقینی بنائیں جبکہ شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے شاہراہوں پر ٹریفک پولیس افسران بھی تعینات رہیں اور ٹریفک کے نظام کوکنٹرول کریں امن وامان کویقینی بنانے اورشرپسندعناصر کے مذموم مقاصد کوناکام بنانے کیلئے اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں موجودہوٹل ،سرائے ،گیسٹ ہاؤسزکاسرچ آپریشن کیاجائے ڈی پی اونے کہا کہ گشت وپڑتال کے نظام کو مؤثر کیاجائے مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کوجاری رکھاجائے۔