یہ(صبح پاکستان)شہریوں کو براہ راست رسائی کیلئے سرگرم عمل ،پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کیلئے متعدداقدامات،شہری بذریعہ ٹیلی فون بھی شکایات کا اندراج کراسکتے ہیں ،جلدہی شہریوں کو آن لائن درخواست بھجوانے کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی ۔ یہ بات کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء ڈی پی او نے کھلی کچہری میں بتائی ، تفصیلات کے مطابق پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین جن میں سمیع اللہ،محمدثاقب،ندیم اقبال،غلام عباس،محمدایوب،حاجرہ بی بی سمیت دیگرپیش ہوئے جنھوں نے مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ملزمان کی گرفتاری ،تبدیلی تفتیش ،دفعات کادرست اطلاق،مقدمات کی یکسوئی کے متعلق دیں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے ان درخواستوں پر رپورٹیں طلب کرلی ہیں بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کو پولیس سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے براہ راست تھانوں ودفاترتک فوری رسائی کے ذریعے سرگرم عمل ہے اور اس کیلئے بھرپوراقدامات عمل میں لائے گئے ہیں ہفتہ واربنیادپر کھلی کچہری کا انعقاد ، روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں سائلین کی طرف سے دی جانے والی درخواستوں پرفوری کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اب شہریوں کی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے کمپلینٹ سیل کے خصوصی ٹیلی فون نمبر0606-920172کااجراء کردیاگیاہے جس پر صبح9/-بجے سے 10/-بجے تک پولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں کوئی بھی شہری بذریعہ ٹیلی فون درج کراسکے گا انھوں نے مزیدکہا کہ کمپلینٹ سیل کو مکمل طورپر آن لائن کیاجارہاہے اورجلدہی شہریوں کو آن لائن درخواست بھجوانے کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی۔