لیہ(صبح پاکستان)پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سنے،پولیس موبائل کنٹین کی کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کومشروبات کی فراہمی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کا ہفتہ واربنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دن بھی پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین پیش ہوئے جنھوں نے مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی درخواستیں دیں درخواستیں دینے والوں میں شہری محمدعاطف جاوید،عبدالغفور،شہبازاحمد،محمدطارق، الطاف حسین،ذوالفقار،محمدیوسف، محمدارشاد، محمدصادق، محمداشرف،نسرین بی بی ، حاجراں مائی،ثریابانو،منزہ بتول سمیت دیگرشامل تھے ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوزوتفتیشی افسران کو سائلین کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایات کیں بعدازاں ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے مسئلے کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے عملی فروغ کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے عوام سے براہ راست رابطے میں ہوں کھلی کچہریوں کا انعقاداسی سلسلے کی کڑی ہے عام آدمی کے مسئلے کو بھرپور ترجیح دی جاتی ہے اوراس کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے متعدداقدامات کئے جارہے ہیں تھانوں کا مسلسل وزٹ کیاجارہاہے مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیاجاتاہے جبکہ پولیس موبائل کنٹین نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کومشروب فراہم کیا ۔