لیہ(صبح پا کستان)سائلین کو تھانہ میں عزت دینا ہی پولیس کلچر میں تبدیلی ہے،مقدمات کی تفتیش کسی بھی دباؤ سے مبراہوکر خالصتاً میرٹ پر کی جائے یہ بات ڈی پی او کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے تھانہ جات کے انچارج انویسٹی گیشن کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔تفصیلات کے مطابق مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کیلئے پولیس لائن لیہ میں تھانہ جات کے انچارج انویسٹی گیشن سے منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل محمداصغراولکھ،ریڈرامام بخش اورتھانہ جات کے انچارج انویسٹی گیشن شریک ہوئے دوران میٹنگ تھانہ جات کے زیرتفتیش مقدمات زیربحث لائے گئے جبکہ سنگین مقدمات میں کی جانے والی تفتیش کاجائزہ لیاگیا ڈی پی او دوران میٹنگ ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کسی بھی دباؤ سے مبراہوکر خالصتاً میرٹ پر کی جائے کسی بے گناہ شخص کو چالان عدالت نہ کیاجائے مقدمات کو بلاوجہ پنڈنگ نہ رکھاجائے اگروقوعہ جھوٹاہوتو بلاتاخیرمقدمہ کو خارج کیاجائے انھوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں سائلین کوتھانہ میں عزت دیناہی پولیس کلچر میں تبدیلی ہے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ مظلوم کی حق رسی اور ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔