لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں محرم الحرام انتہا ئی عقیدت و احترام و مذہبی جو ش و خروش سے منا یا گیا ضلع بھر میں 1778مجا لس عزا ء اور 133عزاداری کے جلو س نکا لے گئے جن کو فول پر وف سیکورٹی کو ر دینے کے لئے 1330پولیس افسران و اہلکا روں ،280رضا کا ر و دیگر محکمو ں کے 320اہلکا روں نے بھر پور سیکورٹی کو ر فراہم کیا ۔ تمام انتظا ما ت کی مو ثر ما نیٹرنگ کے لئے ڈی سی او واجد علی شاہ ، ڈی پی او محمد علی ضیا ء جلو سوں و مجا لس عزاء کے روٹس و مقاما ت کا معائنہ کر تے رہے اور یو م عاشور مر کزی جلو س میں ڈی سی او واجد علی شاہ ، ڈی پی او محمد علی ضیا ء ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ہمر اہ رہے اور سیکورٹی انتظا ما ت کی ما نیٹرنگ کی اس موقع پر ڈی سی او واجد علی شاہ نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے موقع پر مو ثر میو نسپل سروسز فراہم کر نے اور بھر پور سیکو رٹی و میڈیکل سہو لیا ت کے لئے محکمہ پو لیس ، سول ڈیفنس ، صحت ، ٹی ایم ایز کی کا ر کر دگی کو سراہا ۔ اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ و مذہبی ہم آہنگی کے لئے ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی خد ما ت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ عزاداری کے جلو سوں میں ممبران امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ، محمد اشرف چشتی ، سید ثقلین زیدی ، قاری عبد الرؤف ، قاری فدا لرحمن ، قاری عمر حیا ت ، محمد حسین لیل ، واحد بخش با روی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، حا جی مختیار حسین ، سید فضل حسین شاہ ، سیدنیئر عباس شاہ ، رانا اعجاز سہیل ، محمود عثما نی ، سید علمدار حسین شاہ ، طلحہ زبیر ، علی رضا شاہ و دیگر کی امن و اما ن کے قیا م کے لئے خد ما ت کو خراج تحسین پیش کیا ۔