لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ کاانسدادملاوٹ مہم تیزکرنے کاحکم، ضلع بھر میں قائم اشیا ئے خو ردو ونوش تیار کر نے والے کا ر خا نوں اور یو نٹس کا پندرہ یو م کے اندر معائنہ کرنے کی ہدایت۔ناقص اورمضرصحت اشیاء تیارکرنے والوں کے خلاف موقع پرایف آئی آردرج کرواکے گرفتارکیاجائے۔
انہو ں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ فوڈ اتھا رٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھا رٹی ظفر اللہ سندھو ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر عثما ن منیر بخاری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ، اے سی چوبا رہ صفات اللہ خان ، ڈی ڈی او ایچ آر ایم محمد سلما ن ، ڈی ایل او ڈاکٹر طا رق انور و دیگر متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ مضر صحت اور نا قص اشیا ئے خو ردو نوش تیار کر نے والے کا ر خا نو ں کو فوری طور پر سیل کر کے ما لکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر ائی جا ئیں اور اس سلسلہ میں کسی دبا ؤ کو خا طر میں نہ لا یا جا ئے
انہو ں نے مزید کہا کہ حفظا ن صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا ئے او رمعائنہ کے عمل کو مزید تیز کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کسی ملز ، بیکری ، کا رخا نے ، ہو ٹلز کے ما لکا ن کو عوام کے جا ن و ما ل سے کھیلنے اجا زت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ انسدادملاوٹ مہم کے ثمرات سے عوام کومستفیدکرنے کے لئے افسران دیانتداری اورنڈرہوکرکام کریں۔انہو ں نے کہا کہ ملا وٹ ما فیا کہ خلا ف جا ری مہم میں عوام کی طرف سے کی جا نے والی شکا یا ت کا فوری نو ٹس لیا جا ئے اور پنجا ب فوڈ ایکٹ کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔
ڈی سی او نے واضح کیا کہ اس مہم میں نا قص کا ر کر دگی دکھانے والے افسران کو شو کا ز نو ٹس جا ری کیے جا ئیں ۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ گزشتہ ما ہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھا رٹی نے اشیا ئے خوردو نو ش کے 305نمو نہ جا ت حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 101سیمپل ملا وٹ شدہ اور دس مضر صحت ثابت ہو ئے ۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس دوران 6افراد کے خلاف استغاثہ جبکہ 4کے خلاف ایف آئی آر درج کر ائی گئی ہیں ۔