لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ناقص اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والی فیکٹری سیل ،16سوکلوگرام سے زائد مضر صحت اشیاء تلف مالک گرفتار۔یہ کارروائی انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آر ارشد احمد وٹو،ڈائریکٹر فوڈ ظفر اللہ سندھو،فوڈ انسپکٹر فیض محمد کندی پر مشتمل خصوصی ٹیم نے عمل میں لائی ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 141ٹی ڈے اے میں قائم فوڈ ایٹمز تیار کرنے والی فیکٹری سے فوڈ انسپکٹر فیض محمد کندی نے سیمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے بھجوائے تھے جو ناقص اور مضر صحت پائے گئے جس پر فوڈ اتھارٹی نے تھانہ صدر لیہ میں مقدمہ درج کرا کے پولیس کے ہمراہ متعلقہ ٹیم نے چھاپہ مار کر فیکٹری سیل کردی اور 16سوکلوگرام سے زائد ناقص ومضرصحت تیار شدہ ایٹمز و میٹریل نالہ لالہ میں گرا کے تلف کردیاگیا اور فیکٹر ی مالک ناصر ولد ارشاد الحق کو گرفتار کر لیاگیا ۔ڈائریکٹر فوڈ ظفر اللہ سندھو نے اس موقع پر بتایا کہ مضرصحت اشیاء تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔