لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ کے16لا کھ شہر یوں کو جدید اور معیاری فزیکل انفراسٹیکچر کی فراہمی کے لئے رواں ما لی سال کے دوران 20ارب 26کروڑ 24لا کھ روپے سے زائد لا گت سے 1053ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جن میں سے 333ترقیاتی منصوبے سو فیصد جبکہ دیگر 97فیصد تک مکمل کے جا چکے ہیں ۔جن کی تکمیل مقررہ مدت میں مکمل کر نے کے لئے متعلقہ ادارے اپنی کا وشیں بہتر طور پر سر انجا م دیں یہ با ت ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی ،سابق ایم پی اے ملک عبد الشکو ر سواگ ، ممبر ضلع کو نسل عمر علی اولکھ ، اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اے سی کروڑ محمد تنو یر یزداں ، اے سی چوبا رہ ارشد احمد وٹو ، ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب ، ای ڈی او تعلیم محمد منشاء ،ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ایکسئین ہا ئی وے محمد طارق ملغا نی ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ایس ڈی اوز ، ٹی ایم اوز و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا کہ ترقیا تی منصوبے مقررہ سکو پ کے مطا بق شیڈول کے اندر ہی مکمل کر نے کے لئے مو ثر ما نیٹرنگ کی جا ئے ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص تمام فنڈز دیا نتدار ی سے خر چ کیے جا ئیں اورکسی بھی ترقیا تی منصوبے کے فنڈز لیپس ہو نے کا نو ٹس لیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی نے شجر کا ری مہم میں لگا ئے جا نے والے پو دوں کو پا نی نہ دینے کی شکا یت پر ڈی او فاریسٹ اعجاز تبسم کو وراننگ دی کہ وہ فوری اقداما ت عمل میں لا ئیں اسی طرح ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے سٹرکوں کے کنارے برمز کو مقررہ معیار کے مطا بق بنا نے اور خونن پُل کی فوری تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطا بق مکمل کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے سنٹرل پا رک کے فنڈز کے استعمال اور حا ئل روکا ٹوں کو دور کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ایکسئین واپڈا نعیم اختر سامٹیہ نے بجلی کے منصوبو ں کی جلد تکمیل اسی طرح ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر غلام ہاشم نے صحت کے منصوبو ں کو مکمل کروانے کی یقین دہا نی کروائی ، اجلاس میں ڈی او پلا ننگ محمد عرفان نے نقشوں وچارٹوں کی مدد سے ترقیا تی منصوبوں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعما ل کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتا یا کہ رواں ما لی سال صوبا ئی اے ڈی پی کے تحت 527منصوبے 11ہزار ملین روپے کی لا گت سے ، صوبا ئی بلڈنگز کے 27منصوبے 1931.31ملین روپے کی لا گت سے ، پراونشل ہا ئی وے کے تحت 17منصوبے6867ملین روپے کی لا گت سے ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے 12منصوبے 399.939ملین روپے کی لا گت سے ، ضلع حکو مت کے سالا نہ ترقیا تی پروگرام کے تحت 17منصوبے 494.862ملین روپے ، ضلعی ترقیاتی پر وگرام کے 42منصوبے 125ملین روپے ، پا ک ایم ڈی جی کے 264منصوبے248ملین روپے ، عدم دستیاب سہو لیا ت کے تحت صحت کے 4منصوبے 26.081ملین روپے ، تعلیم کے 140منصوبے 317.132ملین روپے جبکہ ما ڈل بازار کی تعمیر کا ایک منصوبہ 13.081ملین روپے کی لا گت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن میں سے333ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 97فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں ۔