ٖضلع کونسل لیہ کا چیئر مین کون ؟ انٹر ویو کمیٹی نے رپورٹ مرتب مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیش کر دی
ضلع لیہ میں مسلم لیگی یو سی چیئر مین اور میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگی ممبران کی تعداد آزاد ممبران سے کم
کروڑ اورچوک اعظم ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہے, وہاں پرتحریک انصاف کے ممبران کی اکثریت کا میاب ہو ئی ,لیگی قیادت نالاں
کروڑلعل عیسن (صبح پا کستان)ضلع کونسل لیہ کا چیئر مین کون ہو گا کھینچا تانی ختم، انٹر ویو کمیٹی نے انٹر ویو رپورٹ مرتب کر کے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کو پیش کر دی ۔ ضلع کونسل ممبران قومی اسمبلی میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاور ت سے مشروط ،سابقہ موجودہ ن لیگ کے دور میں پارٹی سے مستفید ہو نے والوں کی چھٹی کا امکان ۔ تفصیل کے مطابق ضلعی چیئر مین میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے انتخاب کے لیے قائم کردہ انٹر ویو کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر کے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کو پیش کر دی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پارٹی وابستگی ، اہلیت ، تنظیمی کارکردگی ، بلدیاتی الیکشن میں ضلع لیہ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ان کی بلدیاتی کارکردگی تنظیمی عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہو اکہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں تنظیمی عہدیداروں کی ناقص کارکردگی باہمی افہام و تفہیم نہ ہو نے کی وجہ سے ضلع لیہ میں مسلم لیگی یو سی چیئر مین اور میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگی ممبران کی تعداد آزاد ممبران سے کم ہے ۔ کروڑ اورچوک اعظم جو ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے وہاں پرPTI کے ممبران کی اکثریت کا میاب ہو ئی جس پر لیگی قیادت نالاں ،لیہ میونسپل کمیٹی میں آز اد ممبران کی اکثریت لیگی ممبران کی شکست پر اعلیٰ قیادت کا نوٹس۔بلدیاتی الیکشن کا مرحل مکمل ہو نے پر ضلعی عہدیداروں کی تبدیلی کا امکان انٹر ویو کمیٹی سینیٹر چوہدری سعود مجید، منشاء اللہ بٹ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، عطا تارڑسیکرٹری ٹو سی ایم ، ذیشان رفیق ، سمیع اللہ خان نے رپورٹ مرتب کر کے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰٰ قیادت کو پیش کر دی، حتمی فیصلہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز سے مشاورت کر کے رپورٹس کی روشنی میں کریں گے۔
رپورٹ ۔ظاہر شا ہ پریس رپورٹر کروڑ