لیہ ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کادورہ کیا۔انہوں نے شعبہ بیرونی مریضاں،مختلف وارڈز،ایمرجنسی اورمیڈیسن سٹورکامعائنہ کیا۔ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرضیاالحسن ،ایم ایس ڈاکٹراکبرعلی بھٹی اورڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرامیرعبدالاس موقع پران کے ہمراہ تھے۔ڈی سی اونے علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے وارڈزمیں داخل مریضوں کی عیادت کی اوران سے ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل سٹاف کے رویہ اورفراہم کی جانے والی سہولیات بارے استفسارکیا۔ڈی سی اونے اےئرکنڈیشنڈکی کولنگ،گدوں ،چادوروں کی صفائی اورمیڈیسن سٹورمیں موجودادویات کے سٹاک کابھی تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرہدایت کی کہ تمام مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں لگائے جانے والے اےئرکنڈیشنڈ کودرست رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیادپرمانیٹرنگ کی جائے اوروارڈزمیں درجہ حرارت کوبرقراررکھنے کے لئے غیرمتعلقہ افراد اورایک سے زائد عیادت کرنے والے افراد کاداخلہ روکاجائے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں مریضوں اوران کے لواحقین کی رہنمائی کے لئے سائن بورڈنمایاں جگہ پرآویزاں کئے جائیں اورتمام عملہ مریضوں سے نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئے۔انہوں نے مزیدہدایت کی کہ ادویات کاریکارڈروزانہ کی بنیادپراپ ڈیٹ کیاجائے اورکسی بھی دوائی کی کمی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیاجائے۔