لیہ (صبح پا کستان)حکو مت پنجا ب کی جا نب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل لیہ کے شعبہ امراض دل کے لئے دو جدید کارڈیک ایمبو لینسز فراہم کر دی گئی ہیں ۔ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ نے مذکو رہ ایمبو لینسز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی چابیاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکبر علی بھٹی کے حوالہ کیں ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیا ء الحسن بھی موجو دتھے ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتا ل نے ڈی سی او واجد علی شاہ کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ کارڈیک ایمبو لینس میں دل کے امراض سے متعلقہ جد ید ترین طبی آلا ت فراہم کیے گئے ہیں جن میں کارڈیک ما نیٹر ، ڈیفیبر یلٹر ، آکیسجن سلنڈر ، آکسیجن سینسر ، بی پی آپریٹس ، لا رنگو سکو پ ، ای ٹی ٹی ٹیو ب ، سکر مشین شامل ہیں ، ان کو آپریٹ کر نے کے لئے ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں تشکیل دے کر مکمل ٹریننگ فراہم کر دی گئی ہے انہو ں نے بتا یا کہ ایمبو لینس میں دل کے مریض کو دی جا نے والی ابتدائی طبی امداد ، مرض کی نوعیت و الیکٹر نکس آڈیو مانیٹر سسٹم و دیگر آلا ت مو جود ہیں جس سے ایمر جنسی کی صورت میں مریض کی زندگی بچائی جا سکتی ہے اور کا رڈیک مسل ڈیمج کو کم کیا جا سکے گا ۔ کیو نکہ دل کے مریضوں کے لئے کیو ئک ٹا ئم کی بہت اہمیت ہو تی ہے ایک سروے کے مطا بق روٹین ایمبو لینس میں شفٹنگ سے 68فیصد مو رٹیلیٹی ریٹ رہا ہے جبکہ کا رڈیک ایمبو لینس کے استعما ل سے یہ ریشو 35فیصد ہے ۔ ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے اس موقع پر میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب عوام کو علا ج معالجہ کی جد ید سہو لیا ت کی فراہمی میں انتہا ئی سنجیدگی سے کو شاں ہے اور فراہم کی جا نے والی ایمبولینسز ضلع لیہ کی عوام کی کے لئے تحفہ ہیں انہو ں نے کہا کہ کا رڈیک ایمبو لینس جد ید طبی آلا ت سے لیس ہیں اور ایک مو با ئل ایمر جنسی کا درجہ رکھتی ہیں ۔