دھوری اڈہ ( صبح پا کستان )حکومت اور پاکستانی میانمیارحکومت سے مسلم کش حملوں پراپنا احتجاج ریکارڈ کرائے رجب طیب اردگان کی طرح مسلم حکمران ایکشن میں آئیں نہتے معصوم بچوں خواتین پرظلم ناقابل برداشت ہے جماعت اسلامی یوتھ کی احتجاجی ریلی سے خطاب تفصیل کے مطابق چوک اعظم جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے برما میں مسلمان معصوم بچوں مرداورخواتین پر ظلم اوربربریت کی تاریخ سازداستان پر ایک احتجاجی ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی جولیہ روڈ سے پیدل یادگارچوک تک مارچ کیا ریلی کے شرکا ٗ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مسلم قتل عام بندکرو۔ ظالموجواب دو خون کاحساب دو۔ سوئے ہوئے حکمرانو جاگو ہوش کے ناخن لو۔یادگارچوک میں ریلی کے شرکا ٗ سے احسان اللہ محسن،عبدالروف نفیسی صدرپریس کلب چوک اعظم،غلام اللہ صدرجماعت اسلامی یوتھ چوک اعظم۔اور عمرمخلص نے بھی خطاب کیا مقررین نے بروزجمعہ بعد نمازجمعہ کے بھرپور احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا