کوٹ سلطان (صبح پا کستان)پل ڈھول والا کی گری دونوں حفاظتی دیواریں کسی بھی سنگین حادثہ کاپیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں ،محکمہ انہار کی مبینہ غفلت کے سبب عرصہ دراز سے گری پل کی دونوں حفاظتی دیواریں مرمت نہ کی جا سکیں ، تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ میں دریائے سندھ کے نالہ کریک پر 1919 میں قائم کیا جانے والا پل ڈول والا انتہائی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے ہر سال سیلا ب کے پانی کا مکمل دباؤ اس پل پر ہو تا ہے2010 کے سیلا ب کے دوران اس پل پر شدید دباؤ رہا تھا علاوہ ازیں ماہرین نے 2001میں پل ڈول والا کو نا کارہ قرار دے دیا تھا اور بھاری ٹریفک کے لیے بند کرنے کا کہہ دیا تھا مگر محکمہ انہار کی روایتی سستی کے سبب پل پر سے بھاری ٹریفک کی گزران جاری ہے ۔یاد رہے کہ خونن پل کا راستہ اونچا کرنے سے نالہ کریک کے پانی کا سارا دباؤ پل ڈھول والا پر ہوگا جو کہ پہلے ہی اپنی مدت پوری کر چکا ہے ۔ اہل غلام صدیق ،ملک الطاف،محمد اشرف سیال، غلام فرید ،منظور کاٹھی ،محمد رفیق ،غلام اکبر اور دیگر نے محکمہ انہار کے اعلیٰ آفیسران سے ڈھول والا پل کی دونوں حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیاہے
رپورٹ ۔ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر