ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن کا اردل روم . ناقص کارکردگی کی بنا پر سب انسپکٹر کی تنزلی جبکہ دو پولیس اہلکار ملازمت سے فارغ دیگر کو مختلف سزائیں . تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ محمد باقر نے ریجنل آفس میں اردل روم لگایا جس میں 90ملازمین پیش ہو ئے . ناقص کارکردگی کی بنا پر امجد خالد سب انسپکٹر کی ایک رینک تنزلی کر دی گئی . کانسٹیبلز عبدالقادر اور عمران حیدر کو مسلسل غیر حاضری کی بنا پر ملازمت سے برخاست کر دیا . طاہر محمود سب انسپکٹر کو دو سالانہ انکریمنٹ روکے جانے کی سزا دی . امجد خالد ، شفقت ایاز اے ایس آئی ، ہیڈ کانسٹیبل ساجد اقبال اور خالد پرویز کو ایک ، ایک سالانہ انکریمنٹ روکے جانے کی سزا سنائی . سب انسپکٹر کلیم اللہ ، امجد علی ، امجد خالد ، اے ایس آئیز عادل رضا ، محمد تنویر ، محمد نذیر ، سجاد حسین ، شمس نادر ، آفتاب احمد ، ریاض حسین ، جاوید اقبال کو سن شور ، پانچ اہلکاروں کو سن شور اور پانچ سو روپے جرمانہ کی سزا جبکہ 65ملازمین کو وارننگ دی گئی . ایس ایس پی نے ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فرائض منصبی الرٹ ہو کراور دیانتداری سے سرانجام دیں . لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے. انہوں نے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.