ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)گونگے بہرے سکول کے بچوں کو گھر سے سکول اور سکول سے گھر تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ گزشتہ ایک ماہ سے بند کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار سپیشل پرسنز ویلفیئر سوسائٹی ڈیرہ غازی خان کے صدر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک محمد سعید کھکھل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیف بچوں کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہمیشہ سے ٹرانسپورٹ کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے مختلف روٹس پر 4 بسیں چلائی جاتی رہی جبکہ پچھلے ایک ماہ سے کسی بھی روٹ پر ڈیف بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے کے لئے کوئی بس نہیں چلائی جا رہی جس وجہ سے ڈیف بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں سخت مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیف بچوں کی مشکلات کو رفع کرنے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے وڑن ( پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب) کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فی الفور ٹرانسپورٹ کو دوبارہ چلایا جائے تاکہ ڈیف بچوں کو تعلم حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نا آنے پائے اور گرمی کے اس شدید موسم میں بچے تعلیم حاصل کرنے میں آسودگی محسوس کریں ۔