ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس سید محمد رضا شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر حادثات پر یقیناًقابو پایا جا سکتا ہے ٹریفک چند اہم اصولوں پر عمل پیرا ہوکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روزرریجنل بوائز سکاؤٹ کے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے منچلے نوجوان جوانی کے جوش میں ون ویلنگ اور مقابلہ بازی جیسے انتہائی خطرناک فعل کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں نوجوان نہ صرف اپنی زندگی ضائع کر چکے ہیں بلکہ متعدد نوجوان ٹراما سنٹر میں مفلوج پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں جنکی عمر 18سال یا اس سے زائد ہوچکی ہے وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائے تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے ان سے قبل ماسٹر ٹرینر ریسکیو1122عابد سلطان اور یاسر ستار نے بھی بوائز سکاؤٹ کو حادثات کے قبل حفاظتی اقدامات اور حادثے کے بعد متاثرین کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائیں اور ہنگامی صورت میں ابتدائی طبی امدادکی باقاعدہ تربیت بھی دی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اے ڈی سی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بوائز سکاؤٹ کا حصہ رہ چکے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بوائز سکاؤٹ کس طرح اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکاؤٹنگ نیک اور اچھا عمل ہے جس کے لیے انکا تعاون ہمیشہ بنا رہے گا آخر میں ریجنل سکاؤٹ آفیسر ملک عرفان اور امجد نیاز عاربی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ بوائز سکاؤٹ کا کام محدود نہیں بلکہ معاشرے میں موجود ہر محکمہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں کوئی فیلڈ ہو بوائز سکاؤٹ قومی سپاہی کی طرح تیار رہتے ہیں اور انشاء اللہ تیار رہیں گے ۔