ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) پنجاب ہاؤسنگ فاونڈیشن نے سرکاری ملازمین کیلئے مختص پلاٹس کی ماہانہ اقساط میں اضافہ کر دیاہے. ایگزیکٹو ڈائریکٹرحافظ محمد الیاس کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل ایک تا سات کے ملازمین کیلئے پانچ مرلہ پلاٹ کی قسط 800روپے سے بڑھا کر 1000روپے ، سکیل 8تا 12کے ملازمین کیلئے سات مرلہ پلاٹ کی قسط 1200روپے سے بڑھا کر 1500روپے ، سکیل 13تا 15کے ملازمین کیلئے سات مرلہ پلاٹ کی قسط 1500روپے سے 2000روپے ، سکیل 16کے ملازمین کیلئے دس مرلہ پلاٹ کی قسط 2000روپے سے بڑھا کر 2500روپے ، سکیل 17تا 18کے ملازمین کے دس مرلہ پلاٹ کی قسط 2400روپے سے بڑھا کر 3000روپے اور 19سکیل او راوپر کے ملازمین کیلئے ایک کنال پلاٹ کی قسط 3600روپے سے بڑھا کر 5000روپے کر دی گئی ہے .