ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں دو مراحل کے دوران نرسری سے بارہویں کلاس تک تین لاکھ 35ہزار658بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا ہدف دیاگیاہے جو31اکتوبر تک مکمل کیاجائے گا. مہم کا باقاعدہ افتتاح کمشنر کے کمیٹی روم میں کمشنراللہ رکھاانجم ، ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفار لنگاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز شوکت علی شیروانی، محمد سراج الدین ، فرزانہ سجاد بخاری اور دیگر نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چورہٹہ نمبر 3ڈیرہ غازیخان میں راضیہ بی بی ، صبا ، محمد انس ، حمیرا ، اریبہ ثنا اور عمائمہ اسلم کو داخل اور سکول بیگ دے کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا. قبل ازیں شرکاء اور طلبہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا خطاب سنا . ضلع ڈیرہ غازیخان میں داخلہ مہم 2017کے تحت بتایا گیاکہ پہلا مرحلہ یکم اپریل سے 31مئی ،د وسرا مرحلہ15اگست سے 31ا کتوبر تک ہو گا جس میں پانچ سال سے نو سال تک کے نرسری کلاس کے 92066بچوں کو سکولوں میں داخل کیاجائے گا.